اسلام
حضرت ام الفضل رضی ﷲ تعالیٰ عنہا
یہ ہمارے رسول اکرم صلي اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی چچی اور حضرت عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالیٰ عنہما کی والدہ اور حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کے چچا حضرت عباس رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی بیوی ہیں یہ حضرت عباس سے پہلے مسلمان ہوگئی تھیں اور حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم بھی ان پر بے حد مہربان تھے اور حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے ان کو دین و دنیا کی بڑی بڑی بشارتیں دی تھیں یہ ہجرت کے لئے بے قرار تھیں مگر یہ ہجرت کا سامان نہ ہونے سے لاچار تھیں چنانچہ ان کے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی کہ یہ ہجرت کا سامان نہ ہونے کی وجہ سے ہجرت نہیں کرسکتی ہیں تو ان پر کوئی گناہ نہیں۔