اسلام
عقیدت مندکے لئے قبر سے باہرتشریف لے آئے:
عقیدت مندکے لئے قبر سے باہرتشریف لے آئے:
کسی شہر میں حضرت سیدنا عبدالقادر جیلانی قدس اللہ سرہ النورانی کا ایک عقیدت
مند رہتا تھا اس نے سلسلہ عالیہ قادریہ میں داخل ہونے کا ارادہ بھی کر رکھا تھا اسی غرض سے ایک روز وہ دور دراز کا سفر طے کر کے بغداد شریف پہنچا تو اس کو معلوم ہوا کہ حضرت سیدناغوث اعظم شیخ عبدالقادرجیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا انتقال ہوچکا ہے۔
آخر اس نے آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کی قبر مبارک کی زیارت کرنے کا ارادہ کیااور قبر مبارک پر حاضر ہو کر آداب زیارت بجا لایا،توکیادیکھتاہے کہ حضور غوث اعظم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اپنی قبر شریف سے نکلے اور اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے اپنی توجہ سے نوازا اور اپنے سلسلہ عالیہ قادریہ میں داخل فرمالیا۔(تفریح الخاطر،ص۱۸۹)