اسلام
مصیبت پر نعم البدل ملنے کی دعاء
حضرت اُم المؤمنین بی بی اُمِ سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے حضورِ اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم سے یہ سنا تھا کہ کسی مسلمان کو کوئی مصیبت پہنچے تو وہ اِنَّالِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ اَللّٰھُمَّ اَجِرْنِیْ فِیْ مُصِیْبَتِیْ وَاخْلُفْ لِیْ خَیْرًا مِّنْھَا
پڑھ لے تو اﷲ تعالیٰ اس مسلمان کو اس کی ضائع شدہ چیز سے بہتر چیز عطا فرمائے گا۔
حضرت بی بی اُمِ سلمہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ جب میرے شوہر حضرت ابو سلمہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کا انتقال ہو گیا تو میں نے (دل میں) کہا کہ بھلا ابوسلمہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے بہتر کون مسلمان ہوگا؟ یہ پہلا گھر ہے جو حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کے پاس مکہ سے ہجرت کرکے مدینہ پہنچا لیکن پھر میں نے اس دعا کو پڑھ لیا تو اﷲ تعالیٰ نے مجھے ابو سلمہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے بہتر شوہر عطا فرمایا کہ رسول اﷲعزوجل و صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے مجھ سے نکاح فرما لیا۔ (2)(مسلم جلد۱ ص۳۰۰ کتاب الجنائز)