اسلام
اصول مخارج کا بیان
یہ کل پانچ ہیں۔
(۱) حلق (۲)لسان (۳)شَفَتَیْن (۴)جوفِ دہن (۵)خیشوم
(۱)حلق (گلا): اس کومندرجہ ذیل تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔
(i)ابتدائے حلق (ii)وسط حلق (iii)انتہائے حلق
(۲)لسان : زبان کے مندرجہ ذیل حصے ہیں۔
۱۔ رأ س لسان زبان کی نوک یا سرا
۲۔ طرف لسان زبان کا کنارہ
۳۔ اصلِ لسان زبان کی جڑ
۴۔ وسطِ لسان زبان کا درمیانی حصہ
۵۔ حافہ لسان زبان کا بغلی کنارہ
۶۔ ادنائے حافہ منہ کی جانب والا بغلی حصہ
۷۔ بطنِ لسان زبان کا پیٹ(شکم)
۸۔ اقصائے حافہ حلق کی جانب والا بغلی حصہ
۹۔ ظہرِ لسان زبان کی پشت (پیٹھ)
(۳)شفتین : دونوں ہونٹ شَفَۃٌ کی تثنیہ
(۴)جوفِ دہن : منہ کا خالی حصہ
(۵)خیشوم: ناک کی نرم ہڈی یا بانسہ