اسلام
موئے مبارک
قربانی کے بعد حضرت معمر بن عبداﷲ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے آپ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے سر کے بال اتروائے اور کچھ حصہ حضرت ابو طلحہ انصاری رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کو عطا فرمایا اور باقی موئے مبارک کو مسلمانوں میں تقسیم کر دینے کا حکم صادر فرمایا۔(1)
(مسلم ج۱ ص۴۲۱ باب بیان ان السنۃ یوم النحر الخ)
اس کے بعد آپ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم مکہ تشریف لائے اور طوافِ زیارت فرمایا ۔