اسلام

میرایہ قدم ہرولی کی گردن پرہے:

میرایہ قدم ہرولی کی گردن پرہے:

    حافظ ابوالعزعبدالمغیث بن ابوحرب البغدادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے مروی ہے کہ ہم لوگ بغداد میں حضرت غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی رباط حلبہ میں حاضر تھے اس وقت ان کی مجلس میں عراق کے اکثر مشائخ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ محاضر تھے۔اور آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ان سب حضرات کے سامنے وعظ فرما رہے تھے کہ اسی وقت آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ”قَدَمِیْ ھٰذِہٖ عَلٰی رَقَبَۃِ کُلِّ وَلِیِّ اللہ” یعنی میرایہ قدم ہرولی اللہ کی گردن پر ہے” ۔ یہ سن کر حضرت سیدنا شیخ علی بن الہیتیرحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اٹھے اور منبر شریف کے پاس جا کر آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا قدم مبارک اپنی گردن پر رکھ لیا۔بعد ازیں (یعنی ان کے بعد)تمام حاضرین نے آگے بڑھ کر اپنی گردنیں جھکا دیں ۔
 (بہجۃالاسرار،ذکرمن حضرمن المشائخ…الخ،۲۱،ملخصاً)
واہ کیامرتبہ اے غوث ہے بالاتیرا 
اونچے اونچوں کے سروں سے قدم اعلیٰ تیرا
سربھلا  کیاکوئی جانے کہ ہے کیساتیرا 
اولیاء ملتے ہیں آنکھیں وہ ہے تلواتیرا

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!