اسلام

مٹی کے برتن میں پانی پینے کے جدید سائنسی فوائد

مٹی کے برتن میں پانی پینے کے جدید سائنسی فوائد
گرمیوں میں ٹھنڈے پانی کا استعمال زیادہ کیا جاتا ہے دورِجدید میں پانی ٹھنڈا کرنے کے لئے فرج یا کولر کا استعمال کیا جاتا ہے۔ آج سے چند برس قبل پانی کو ٹھنڈا کرنے کے لئے مٹی سے بنے ہوئے مٹکوں کا سہارا لیا جاتا تھا۔ زمینی مٹی سے قدرتی طور پر بے شمار معدنیات اور وٹامنز حاصل کیے جاتے ہیں اسی طرح مٹی کے برتن کا استعمال کر کے بھی ان وٹامنز اور منرلز سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے ۔
نظام ہاضمہ
پلاسٹک کی بوتلوں کو بنانے کے لئے اکثر بی پی اے کا استعمال کیا جاتا ہے جو کے انتہائی خطرناک کیمکل ہے . مٹکے کے پانی میں کسی بھی قسم کا کیمکل شامل نہیں ہوتا مٹکے کا پانی جسم میں ٹیسٹوسٹیرون متوازن رکھتا ہے اور ہاضمے کا بہتر بناتا ہے۔
الکا لائن سے مالامال
مٹی الکا لائن حاصل کرنے کا سب سے بہترین ذریع ہے الکا لائن جسم میں پی ایچ لیول کو اعتدال میں رکھتا ہے مٹی میں الکلائن کی فراہمی ہونے کی وجہ سے یہ پیٹ درد، معدے کی سوزش، تیزابیت اور دیگر اندرونی درد کی شکایات کو دور رکھتا ہے۔
گلے کے لیے مؤثر
زیادہ ٹھنڈا پانی گلے کے غدود کو نقصان پہنچتا ہے جو اکثر کھانسی اور گلے کے دوسرے مسائل کی وجہ بنتا ہے اس کے برعکس مٹکے کا پانی ایک ہی درجہ حرارت پر برقرا رہتا ہے اس وجہ سے یہ کسی بھی قسم کے گلے کے مسائل کی وجہ نہیں بنتا۔
ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ
گرمی میں مٹکے کا پانی استعمال کرنا جسم میں نیوٹریشن،وٹامن گلوکوز کو متوازن رکھتا ہے اور ہیٹ اسٹروک کے خدشے سے محفوظ رکھتا ہیجب کہ مٹکے کا پانی دن بھر تازگی اور تسکین فراہم کرتا ہے اور ساتھ ہی صحت کو تحفظ دیتا ہے۔
مٹکے کا پانی ٹھنڈا رہتا ہے
مٹکے کے اندر پانی قدرتی طور پر ٹھنڈا رہتا ہے اور ساتھ ہی مٹی کی معدنیاتی نعمت سے بھی بھر پور رکھتا ہے۔مٹکے کا پانی قدرتی طور پر بدلتے ہوئے موسم کے حساب سے ٹھنڈا رہتا ہے۔

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!