اسلام

سلطان جہاں محبوب خداتیری شان وشوکت کیا کہنا

ازمولانا جمیل الرحمٰن بریلوی علیہ الرحمۃ
سلطان جہاں محبوب خداتیری شان وشوکت کیا کہنا ہرشے پہ لکھا ہے نام تراترے ذکر کی رفعت کیا کہنا
معراج ہوئی تا عرش گئے حق تم سے ملا تم حق سے ملے سب راز فاوحٰی دل پہ کھلے یہ عزت و حشمت کیا کہنا
ہر ذرہ تیرا دیوانہ ہے ہردل میں تیرا کاشانہ ہے ہر شمع تری پروانہ ہے اے شمع ہدایت کیا کہنا
آنکھوں سے کیادریاجاری اورلب پہ دعاپیاری پیاری روروکے گزاری شب ساری اے حامی امت کیا کہنا
عالم کی بھریں ہردم جھولی خودکھائیں فقط جو کی روٹی وہ شان عطاوسخاوت کی یہ زہد وقناعت کیا کہنا
وہ پھول بتولی گلشن کے اک سبزہوئے اک سرخ ہوئے بغدادوعرب جن میں مہکے ان پھولوں کی نکہت کیا کہنا

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!