اسلام

خواتین اسلام کے کارنامے

جنگ ِ اُحد میں مردوں کی طرح عورتوں نے بھی بہت ہی مجاہدانہ جذبات کے ساتھ لڑائی میں حصہ لیا۔ حضرت بی بی عائشہ اور حضرت بی بی اُمِ سلیم رضی اﷲ تعالیٰ عنہما کے بارے میں حضرت انس رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کا بیان ہے کہ یہ دونوں پائینچے چڑھائے
ہوئے مشک میں پانی بھر بھر کر لاتی تھیں اور مجاہدین خصوصاً زخمیوں کو پانی پلاتی تھیں۔ اسی طرح حضرت ابو سعید خدری رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی والدہ حضرت بی بی اُمِ سلیط رضی اللہ تعالیٰ عنہا بھی برابر پانی کی مشک بھر کر لاتی تھیں اور مجاہدین کو پانی پلاتی تھیں۔(1)(بخاری ج۲ باب ذکراُمِ سلیط ص۵۸۲)

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!