اسلام

ایک ضروری تبصرہ

یہ چند آسمانی معجزات جو مذکور ہوئے اس بات کی دلیل ہیں کہ حضورِ اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم خداکی عطا کی ہوئی طاقت سے آسمانی کائنات میں بھی تصرفات فرماتے ہیں اور آپ کی خداداد سلطنت کی حکمرانی زمین ہی تک محدود نہیں بلکہ آسمانی  مخلوقات میں بھی آپ کی حکومت کا سکہ چلتا ہے۔ چنانچہ ترمذی شریف کی حدیث ہے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ہر نبی کے لیے دو وزیر آسمان والوں میں سے اور دو وزیر زمین والوں میں سے ہوا کرتے ہیں اور میرے دونوں آسمانی وزیر ”جبریل و میکائیل” ہیں اور میرے زمین کے دونوں وزیر ”ابوبکر و عمر ”ہیں۔(1)    (مشکوٰۃ جلد ۲ ص ۵۶۰ باب مناقب ابوبکر و عمر)
    ظاہر ہے کہ کسی بادشاہ کے وزیر اس کی سلطنت کی حدود ہی میں رہا کرتے ہیں۔ اگر آسمانوں میں حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی سلطنت خداداد نہ ہوتی تو حضرت جبرئیل و میکائیل علیہماالسلام آپ کے دو وزیروں کی حیثیت سے بھلا آسمانوں میں کس طرح مقیم رہے۔ لہٰذا ثابت ہوا کہ شہنشاہ مدینہ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی بادشاہی بہ عطاء الٰہی زمین و آسمان کی تمام مخلوقات پر ہے ۔    ؎
      صاحب  رجعت  شمس  و شق القمر        
               نائب دست قدرت پہ لاکھوں سلام
   عرش تا فرش ہے جس کے زیر نگیں
     اس کی قاہر ریاست پہ لاکھوں سلام

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!