اسلام
معروض سے جد اہونے یا نہ ہونے کے اعتبارسے کلی عرضی کی تقسیم
اپنے معروض سے جدا ہونے یا نہ ہونے کے اعتبارسے کلی عرضی یعنی خاصہ اور عرض عام کی دوقسمیں ہیں : ۱۔ عرض لازم ۲۔ عرض مفارق
۱۔ عرض لاز م:
وہ کلی عرضی ہے جسکا اپنے معروض سے جداہوناممتنع ہو ۔جیسے: زوجیت (یعنی جفت ہونا )چار کے عدد کیلئے۔
وضاحت:
اس مثال میں ”اربعۃ” معروض اور ”جفت ہونا”اس کا لازم ہے اور اس کا اپنے معروض یاملزوم سے جدا ہونامحال ہے ۔
۲۔ عرض مفارق:
وہ کلی عرضی ہے جس کا اپنے معروض سے جداہونا ممکن ہو ۔جیسے: حرکت آسمان کے لئے عرضِ مفارق ہے کیونکہ حرکت آسمان سے جدا ہوسکتی ہے ۔