اسلام
کاش عید مدینے میں ہو!
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اللہ کے حبیب ، حبیبِ لبیب،ہم گناہوں کے مریضوں کے طبیب عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا دِیارِ وِلادَت مکّہ مُکرَّمہ زادَھَااللہُ شَرَفًاوَّ تَعظِیْماً ہے۔اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیبِ مُکَرَّم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے صَدْقے میں کس قَدَر لُطف و کرم فرمایا ہے کہ شاہِ اَنام صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا کوئی غُلام اگر ماہِ رَمَضان مکّہ مُکرّمہ زادَھَااللہُ شَرَفًاوَّ تَعظِیْماً میں گُزارلے اور وہیں روزے رکھے اور رات کو حسبِ توفیق نوافِل وغیرہ ادا کرے تو
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم) جس نے مجھ پرروزِ جُمُعہ دو سو بار دُرُود پاک پڑھا اُس کے دو سو سال کے گناہ مُعاف ہوں گے۔
اُسے دُوسرے مَقامات کے ایک لاکھ رَمَضان کے برابر ثواب عطاکیا جائے گا اور ہر روزو شب ایک ایک غُلام آزاد کرنے کا ثواب اور ایک ایک عظیمُ الشّان نیکی مزید بَرآں۔اے کاش !ہمیں بھی مکّہ مُکرّمہ زادَھَااللہُ شَرَفًاوَّ تَعظِیْماً میں ماہِ رَمَضان گُزارنے کی عظیم سَعادت نصیب ہوجائے اور اُس میں خوب عِبادت کرنے کی بھی توفیق مِلے اور پھر ماہِ رَمَضان گُزار کر فوراً ہی عِید مَنانے کیلئے اپنے میٹھے میٹھے آقا مکّی مَدَنی مصطَفٰے صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے رَوضَہ ضِیا بار پر حاضِر ہو جائیں اور وہاں پر روروکر”عیدی” کی بھیک مانگیں اور سَبز سَبز گنبد کے مَکِین ، رَحمۃٌ لِلْعٰلَمِین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی رَحمت جو ش پر آجائے اور اے کاش! سرکار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے دَسْتِ پُراَنوار سے ہم گُنہگار”عِیدی ” پائیں اور یہ سب کچھ اُن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے کرم ہی سے ممکِن ہے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد