اسلام
لاکھ رمضان کا ثواب
لاکھ رمضان کا ثواب
حضرتِ سَیِّدُناعبداللہ ابنِ عبّاس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار،بِاِذنِ پروَردگار،دو عالَم کے مالِک و مختار، شَہَنْشاہِ اَبرار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم فرماتے ہیں ،” جس نے مکّہ مکرّمہ میں ماہِ رَمَضان پایا اور رَوزہ رکھا اور رات میں جتنا مُیَسَّر آیا قِیام کیا تَو اللہ عَزَّوَجَلَّ اُس کے لئے اور جگہ کے ایک لاکھ رَمَضان کا ثواب لکھے گا اور ہردن ایک غُلام آزاد کرنے کا ثواب اور ہر رات ایک غُلام آزادکرنے کا ثواب اور ہر روز جِہاد میں گھوڑے پر سُوار کردینے کا ثواب اور ہر دن میں نیکی اور ہر رات میں نیکی لکھے گا۔”
(ابنِ ماجہ ج۳ص۵۲۳حدیث۳۱۱۷)