اسلام
زہے عزّت و اِعتلائے مُحَمَّد صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہ واٰلہ سَلَّم
زہے عزّت و اِعتلائے مُحَمَّد صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہ واٰلہ سَلَّم
کہ ہے عرشِ حق زیرِپائے مُحَمَّد صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہ واٰلہ سَلَّم
مکاں عرش اُن کا فلک فرش اُن کا
مَلَک خادمانِ سَرائے مُحَمَّد صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہ واٰلہ سَلَّم
خدا کی رضا چاہتے ہیں دو عالَم
خدا چاہتا ہے رضائے مُحَمَّد صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہ واٰلہ سَلَّم
عجب کیا اگر رحم فرما لے ہم پر
خدائے مُحَمَّد برائے مُحَمَّد صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہ واٰلہ سَلَّم
مُحَمَّد برائے جنابِ اِلٰہی!
جنابِ الٰہی برائے مُحَمَّد صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہ واٰلہ سَلَّم
بسی عطرِ محبوبی کبریا سے
عبائے مُحَمَّد قبائے مُحَمَّد صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہ واٰلہ سَلَّم
بہم عہد باندھے ہیں وصلِ ابد کا
رضائے خدا اور رضائے مُحَمَّد صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہ واٰلہ سَلَّم
دمِ نزع جاری ہو میری زباں پر
مُحَمَّد مُحَمَّد خدائے مُحَمَّد صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہ واٰلہ سَلَّم
عصائے کلیم اَژدہائے غضب تھا
گِروں کا سَہارا عصائے مُحَمَّد صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہ واٰلہ سَلَّم
میں قربان کیاپیاری پیاری ہے نسبت
یہ آنِ خدا وہ خدائے مُحَمَّد صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہ واٰلہ سَلَّم
مُحَمَّد کا دم خاص بہرِ خدا ہے
سِوائے محمد برائے مُحَمَّد صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہ واٰلہ سَلَّم
خدا اُن کو کِس پیار سے دیکھتا ہے
جو آنکھیں ہیں محو لِقائے مُحَمَّد صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہ واٰلہ سَلَّم
جلو میں اِجابت خواصِی میں رحمت
بڑھی کس تُزُک سے دُعائے مُحَمَّد صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہ واٰلہ سَلَّم
اِجابت نے جُھک کر گلے سے لگایا
بڑھی ناز سے جب دُعائے مُحَمَّد صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہ واٰلہ سَلَّم
اِجابت کا سہرا عنایت کا جوڑا
دُلہن بن کے نِکلی دُعائے مُحَمَّد صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہ واٰلہ سَلَّم
رضاؔ پُل سے اب وجد کرتے گزریے
کہ ہے رَبِّ سَلِّمْ صَدائے مُحَمَّد صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہ واٰلہ سَلَّم
٭…٭…٭…٭…٭…٭