اسلام

عبادتوں کے دنیاوی فوائد

 عبادتوں سے آخرت کے فوائد تو ہر شخص کو معلوم ہیں کہ اﷲتعالیٰ اپنے عبادت گزار بندو ں کو آخرت میں جنت کی بے شمار نعمتیں عطا فرمائے گا۔ لیکن اس سے غافل نہ رہو کہ عبادت سے آخرت کے فائدوں کے علاوہ عبادت کی برکت سے بہت سے دنیاوی فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں مثلاَ:۔
(۱)روزی بڑھنا(۲)مال وسامان واولاد ہر چیز میں برکت ہونا (۳)بہت سی دنیاوی تکلیفوں اور پریشانیوں کا رفع ہو جانا (۴)بہت سی بلاؤں کا ٹل جانا (۵)سب کے دلوں میں اس کی محبت پیدا ہو جانا (۶)نور ایمان کی وجہ سے چہرے کا با رونق ہو جانا (۷)عمر کا بڑھ جانا (۸)پیداوار میں خیروبرکت ہو جانا (۹)بارش ہونا
(۱۰)ہر جگہ عزت و آبرو ملنا (۱۱)فاقہ سے بچا رہنا (۱۲)دن بدن نعمتوں میں ترقی ہونا (۱۳)بہت سی بیماریوں سے شفا پا جانا (۱۴)آئندہ آنے والی نسلوں کو فائدہ پہنچنا (۱۵)شادمانی و مسرت اور اطمینان قلب کی زندگی نصیب ہونا۔ ان کے علاوہ اور بھی بہت سے دنیاوی فائدے ہیں جو عبادت کی برکت سے حاصل ہوتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!