اسلام

تیرے گھرسے دنیاپلی غوث اعظم

تیرے گھرسے دنیاپلی غوث اعظم

رحمۃاللہ تعالٰی علیہ
کھلا میرے دل کی کلی غوث اعظم ۔
مٹا قلب کی بے کلی غوث اعظم ۔
۔ مرے چاند میں صدقے آجا ادھر بھی
۔ چمک اٹھے دل کی گلی غوث اعظم
ترے رب نے مالک کیا تیرے جد کو ۔
تیرے گھر سے دنیا پلی غوث اعظم ۔
۔ وہ ہے کون ایسا نہیں جس نے پایا
۔ ترے در پہ دنیا ڈھلی غوث اعظم
کہا جس نے یا غوث اَغِثْنِیْ تو دم میں ۔
ہر آئی مصیبت ٹلی غوث اعظم ۔
۔ نہیں کوئی بھی ایسا فریادی آقا
۔ خبر جس کی تم نے نہ لی غوث اعظم
مری روزی مجھ کو عطا کر دے آقا ۔
ترے در سے دنیا نے لی غوث اعظم ۔
۔ نہ مانگوں میں تم سے تو پھر کس سے مانگوں
۔ کہیں اور بھی ہے چلی غوث اعظم
صدا گر یہاں میں نہ دوں تو کہاں دوں ۔
کوئی اور بھی ہے گلی غوث اعظم ۔
۔ جو ڈوبی تھی کشتی وہ دم میں نکالی
۔ تجھے ایسی قدرت ملی غوث اعظم
ہمارا بھی بیڑا لگا دے کنارے ۔
تمہیں ناخدائی ملی غوث اعظم ۔
۔ جو قسمت ہو میری بُری اچھی کر دے
۔ جو عادت ہو بد کر بھلی غوث اعظم
فدا تم پہ ہو جائے نوریٔ مضطر ۔
یہ ہے اس کی خواہش دلی غوث اعظم ۔
                                 (سامان بخشش،صفحہ۱۰۷)

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!