مسائل

نماز پڑھنے کا طریقہ

نماز پڑھنے کا طریقہ

٭ سب سے پہلے وضو کر کے نماز کی نیت کرے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پھر اپنے دونوں ہاتھ دونوں کانوں کی لو کے برابر لے جائے اور تکبیر تحریمہ (اَللہ اَکبر) کہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پھر ناف کے نیچے دائیں ہاتھ کو بائیں ہاتھ کے اوپر حلقہ کی صورت میں باندھے اور ثناء [سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ ۔۔۔] پڑھے۔۔۔۔۔۔ پھر آہستہ آواز میں تعوذ اور تسمیہ پڑھے

،پھر سورۃ فاتحہ اور کوئی ایک سورۃ بھی ملائے۔
مسئلہ : فجر کی دونوں رکعات،مغرب و عشاء کی پہلی دورکعات ،نماز جمعہ اور عیدین کی تمام رکعات ،نمازِ تراویح کی تمام رکعات اور ماہِ رمضان میں وتر کی تمام رکعات میں اِمام بلند آواز سے قرأت کرے گا، جبکہ اکیلا شخص اِن تمام صورتوں میں آہستہ قرأت کرے گا۔
٭ پھر اَللہ اَکبر کہہ کر رکوع میں چلا جائے اور رکوع میںاپنے دونوں ہاتھوں کے ساتھ گھٹنو ں کو پکڑے اور کمر کو بالکل سیدھا رکھے اور اپنی نظروں کو اپنے قدموں کے ظاہر پر رکھے اور پھر تین یا پانچ یا سات دفعہ[ سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیْمْ ] کہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پھر [سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہْ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدْ] کہتے ہوئے سیدھا کھڑا ہوجائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پھر کم از کم ایک دفعہ سبحان اللہ کہنے کے برابر کھڑا رہے اور پھر اَللہ اَکبر کہتے ہوئے سجدہ میں چلا جائے اِس طرح کہ پہلے دونوں گھٹنے زمین پر رکھے، پھر دونوں ہاتھ، پھرناک اور پھر پیشانی زمین پر رکھے اور سجدہ میں تین بار یا پانچ بار یا سات بار [سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی] کہے اور حالتِ سجدہ میں اپنے دونوں پائوں کی انگلیاں قبلہ رخ رکھے۔
٭ پھر اَللہ اکبر کہتے ہوئے سجدے سے سر اُٹھا لے اور بایاں پائوں بچھا کر اور دایاں کھڑا کر کے بیٹھ جائے اور اپنے دونوں ہاتھ گھٹنوں کے پاس رانوں پر رکھ دے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پھر اَللہ اَکبر کہہ کر سجدے میں جائے اوردوسرا سجدہ کرے اور تین بار [سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی]کہے اور پھر اَللہ اَکبر کہہ کر کھڑا ہو جائے اور دوسری رکعت پہلی رکعت کے طریقہ پر مکمل کرے ۔
مسئلہ : دوسری رکعت کے شروع میں ثناء نہیں پڑھیں گے۔
٭ پھر دوسری رکعت میں دو سجدے کرنے کے بعد بیٹھ جائے اور تشہد [ اَلتَّحِیَّاتُ لِلّٰہِ وَالصَّلٰوتُ وَالطَّیِّبَاتُ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ اَیُّھَا النَّبِیُّ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہُ ،اَلسَّلَامُ عَلَیْنَا وَعَلٰی عِبَادَ اللّٰہِ الصَّالِحِیْنَ اَشْہَدُ اَنْ لَا اِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہُ وَاَشْہَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُوْلُہُ ] پڑھے۔ پھر تشہد کے آخر میں [اَشْہَدُ اَنْ لَا] پر شہادت کی انگلی اُٹھائے اور[ اِلَّا ] پر
نیچے گرادے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اِس کے بعد اگر تین یا چار رکعت فرض ہیںتو تشہد مکمل کر کے تیسری رکعت کے لئے کھڑا ہو جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پھر چوتھی رکعت کے آخر میں تشہد پڑھنے کے بعد درودِ اِبراہیمی [ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی اِبْرَاہِیْمَ وَعَلٰی اٰلِ اِبْرَاہِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ ، اَللّٰہُمَّ باَرِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی اِبْرَاہِیْمَ وَعَلٰی اٰلِ اِبْرَاہِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ ] پڑھے۔
٭ پھر دعائے ماثورہ (جو قرآن و سنت میں وارد ہوئی ہیں) میں سے کوئی ایک پڑھے۔ مثلاً
[رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِیْمَ الصَّلٰوۃِ وَمِنْ ذُرِّیَّتِیْ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَا رَبَّنَا اغْفِرْ لِیْ وَلِوَالِدَیَّ وَلِلْمُؤْمِنِیْنَ یَوْمَ یَقُوْمُ الْحِسَابُ] ۔۔۔۔۔۔۔۔[رَبَّنَا اتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّفِی الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ]۔۔۔۔۔ پھر دائیں بائیں دونوں اَطراف میں [اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ] کہہ کر سلام پھیرے۔
مسئلہ : ظہراورعصر کی تمام رکعات،مغرب کی تیسری اور عشاء کی آخری دو رکعات میں قرأت آہستہ کی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!