طہارت کا لغوی معنی وحکم بیان کریں ؟
تَدْرِیْبْ
{1} ـ۔ طہارت کا لغوی معنی وحکم بیان کریں ؟
{2} ـ۔ طہارت کی کتنی اَقسام ہیں ،اِ ن کی تعریفات لکھیں ؟
{3} ـ۔ حدث کی کتنی قسمیں ہیں ، اِ ن کی مثالیں اور حکم بیان کریں ـ؟
{4} ـ۔ طہارتِ حسیہ کی اَقسام کتنی ہیں ، اِ ن کی تعریفات نوٹ کریں ؟
{5} ـ۔ پانی کی کتنی اَقسام ہیں ،سب کے نام اور حکم بیان کریں ؟
{6} ـ۔ مائِ قلیل کسے کہتے ہیں اور یہ کب ناپاک ہوتا ہے؟
{7} ـ۔ مائِ کثیر کسے کہتے ہیں اور یہ کب ناپاک ہوتا ہے؟
{8} ـ۔ مندرجہ ذیل صورتوں کی ایک ایک مثال تحریر کیجئے۔
(۱): ایسا جھوٹا جو ناپاک ہو۔
(۲): ایسا جھوٹا جو مشکوک فیہ ہو۔
(۳): ایسا پانی جو طاہر ،مطہر اور مکروہِ تنزیہی ہے۔
(۴): ایسا پانی جو طاہر اور مطہر ہے۔
(۵): ماء ِمطلق۔
{9} ـ۔ مندرجہ ذیل جملوں کے آگے ہاں یا نہیں لکھ کر جواب دیں ۔
(۱): کیا نمازی کیلئے طہارتِ حسی اور معنوی دونوں ضروری ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(۲): اگربلی نے پاک پانی پی لیا تو وہ پانی پاک ہو گا یا مکروہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(۳): کیا مائِ مستعمل سے خبث سے پاکیزگی حاصل ہوجاتی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(۴): کیا درخت اور پھلوں کے پانی سے نجاست اور حدث کو دور کر سکتے ہیں ۔۔۔