اسلام

انگلی مبارک کی کرامت :

انگلی مبارک کی کرامت :

    ایک مرتبہ رات میں سرکارِبغدادحضرتِ سیدناشیخ عبدالقادرجیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ
علیہ کے  ہمراہ شیخ احمد رفاعی اور عدی بن مسافررحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت سیدنا امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے  مزار پرُانوار کی زیارت کے لئے تشریف لے گئے، مگر اس وقت اندھیرا بہت زیادہ تھا حضرت غوث اعظم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ان کے آگے آگے تھے، آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ جب کسی پتھر ،لکڑی ،دیوار یا قبر کے پاس سے گزرتے تواپنے ہاتھ سے اشارہ فرماتے تو اس وقت آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کا ہاتھ مبارک چاند کی طرح روشن ہو جاتاتھا اوراس طرح وہ سب حضرات آپ کے مبارک ہاتھ کی روشنی کے ذریعے حضرت سیدنا امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے  مزار مبارک تک پہنچ گئے۔”(قلائدالجواہر،ملخصاًص۷۷)

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!