اسلام

زچہ و بچہ کی حفاظت کا روحانی نسخہ

زچہ و بچہ کی حفاظت کا روحانی نسخہ

لَآ اِلٰہَ اِلَّاا للہُ کسی کاغذ پر 55 بار لکھ کر ( یا لکھوا کر) حسبِ ضَرورت تعویذ کی طرح تہ کر کے موم جامہ یا پلاسٹک کوٹنگ کروا کر کپڑے یا ریگزین یا چمڑے میں سی کر حامِلہ گلے میں پہن یا بازو میں باندھ لے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ حَمْل کی بھی حفاظت اور بچّہ بھی بلا وآفت سے سلامت رہے ۔ اگر لَآ اِلٰہَ اِلَّاا للہُ 55 بار (اول و آخِر ایک بار درود شریف ) پڑھ کر پانی پر دم کر کے رکھ لیں اور پیدا ہوتے ہی بچّہ کے منہ پر لگا دیں تو اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَل بچّہ ذ ہین ہو گا اور بچّوں کو ہونے والی بیماریوں سے محفوظ رہے گا ۔ اگر یہی پڑھ کر زَیت ( یعنی زیتون شریف کے تیل) پر دم کر کے بچّے کے جسم پر نرمی کے ساتھ مَل دیاجائے تو بے حد مُفید ہے۔اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلّ َکیڑے مکوڑے اور دیگر موذی جانور بچّے سے دُور رہیں گے ۔ اِس طرح کا پڑھا ہوا زَیت بڑوں کے جسمانی دردوں میں مالِش کیلئے بھی نہایت کارآمد ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!