اسلام

ہر رات عبادت میں گزارنے کا آسان نسخہ

ہر رات عبادت میں گزارنے کا آسان نسخہ

”غَرائِبُ الْقُراٰن ” ص ۱۸۷پرایک رِوایَت نَقل کی گئی ہے کہ جو شخص رات میں یہ دُعاء تین مرتبہ پڑھ لے گا تو
اُس نے گویا شَبِ قَدْرکو پالیا۔لہٰذا ہررات اِس دُعاء کو پڑھ لینا چائیے۔دُعاء یہ ہے-:
لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہُ الْحَلِیْمُ الْکَرِیْمُ ،سُبحٰنَ اللہ ِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم۔
یعنی خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں، اللہ عَزَّوَجَلَّ پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرش عظیم کاپَروردگارہے۔
    رِضائے الہٰی عَزَّوَجَلَّ َّ کے خواہِش مندو! ہوسکے تو سارا ہی سال ہر رات میں خصوصی اہتِمام کے ساتھ کچھ نہ کچھ نیک عمل ضَرور کرلینا چاہیے۔کہ نہ جانے کب شَبِ قَدْر ہوجائے ۔ ہر رات میں دو فرض نَمازیں آتی ہیں، دیگر نَمازوں کے ساتھ ساتھ مَغرِب و عِشاء کی نَمازوں کی جماعَت کابھی خُوب اِہْتِمام ہونا چاہئے کہ اگر شبِ قَدْر میں ان کی جماعَت نصیب ہوگئی تواِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ بیڑا ہی پارہے ۔ بلکہ اسی طرح پانچوں نَمازوں کے ساتھ ساتھ روزانہ عِشاء و فَجر کی جماعَت کی بھی خُصُو صِیَّت کے ساتھ عادت ڈال لیجئے۔مدینے کے سلطان،رحمتِ عالمیان ، سرورِذیشان صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے،”جس نے عِشاء کی نَماز باجماعَت پڑھی اُس نے گویا آدھی رات قِیام کیااور جس نے فجر کی نَماز باجماعت ادا کی اُس نے گویا پوری رات قِیام کیا۔” (صحیح  مُسلم ص ۳۲۹ حدیث ۶۵۶) امام جلا لُ الدّین سُیوطی شافِعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سرکارِ مدینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا
فرمانِ رحمت نشان نَقْل کرتے ہیں،”جس نے عِشاء کی نَماز باجماعت پڑھی تحقیق اُس نے لَیْلَۃُ الْقَدْر سے اپنا حِصّہ حاصِل کرلیا۔”         (الجامِعُ الصَّغیر ص۵۳۲حدیث۸۷۹۶)

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!