اسلام

حکایت

حکایت

حضرتِ سَیِّدُنا عُبَیْد ابنِ عِمران رضی اللہ تعالیٰ عنہُ فرماتے ہیں، ” میں ایک رات بُحَیْرَہ قُلْزُم(قُلزُم نامی سمندر) کے کَنارے پر تھا اور اُسی کھاری پانی سے وُضُو کرنے لگا۔ جب میں نے وہ
پانی چکّھا تَو شَہد سے بھی زیادہ میٹھا معلُوم ہوا ۔ مجھے بے حد تَعَجُّب ہوا۔میں نے جب حضرتِ سَیِّدُنا عُثمانِ غَنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اِس بات کا ذِکْر کیا تو اُنہوں نے فرمایا:”اے عُبَیْد!رضی اللہ تعالیٰ عنہ وہ لَیْلَۃُالْقَدْر ہو گی ۔ ” مزید فرمایا:”جس شخص نے یہ رات اللہ عَزَّوَجَلَّ کی یاد میں گُزاری اُس نے گویا ہزار ماہ سے بھی زیادہ عَرصہ عِبادت کی اور اللہ تعالیٰ اُس کے تمام گُناہوں کو مُعاف فرمادے گا۔ ”(تذکِرۃُ الوا عِظین ص۶۲۶) اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!