تراویح
تــــراویح کی فضیلت
❤️منقول ہے کہ اللہ تعالی کے عرش کے گرد "حظرۃ القدس” نامی ایک جگہ ہے جو نور کی ہے ،اس میں اتنے فرشتے ہیں کہ جن کی تعداد اللہ تعالٰی ہی جانتا ہے ،وہ اللہ تعالی کی عبادت کرتے ہیں اور ایک لمحہ بھی غافل نہیں ہوتے ،جب رمضان کی راتیں آتی ہیں تو وہ اپنے رب عزّوجل سے زمین پر اترنے کی اجازت طلب کرتے ہیں اور نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی امت کے ساتھ نمازِ تراویح میں حاضر ہوتے ہیں ، اگر کوئی ان کو چُھوئے یا وہ اس کو مَس کریں تو وہ ایسا سعادت مند ہو جائے گا کہ اس کے بعد کبھی بدبخت نہ ہو گا۔(الروض الفائق)🌺📚