اسلام

قَبض کے 17علاج

     اگرقَبْض رَہتی ہو تو(1)اپنا ہاضِمہ دُرُست رکھئے ۔ مناسب مقدار میں بیج سمیت پکّے اَمرود یا(2)مناسِب مِقدار میں پپیتا کھا لیجئے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ پیٹ صاف ہو جائیگا(3)اگر دائمی قبض ہو تو آپ کا ڈاکٹر اجازت دے تو ہر دو یا تین ماہ بعد پانچ دن تک صبح و شام ایک ایک ٹِکیہ گرامیکس400ملی گرام GRAMEX400mg(Metronidazole) استِعمال کیجئے ۔ اسے قبض ، بد ہضمی وغیرہ اَمراض اور پیٹ کی اصلاح کیلئے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَل َّبہترین دواء پائینگے۔ مگر جب بھی یہ ٹکیہ لینا شروع کریں تو مسلسل پانچ دن پورے کرنا ضَروری ہے۔ خالی پیٹ میں بھی لے سکتے ہیں (4)جس وقت قبض ہو اُس دن دوایک وقت کھانے کا فاقہ کیجئے (5)نَہار منہ ایک گلاس نیم گرم یا چار گلاس پانی پی لیجئے(6)سوتے وقت ایک گلاس نیم گرم پانی میں تھوڑا سا نمک گھول کر پی لیجئے(7)سوتے وقت ایک یادو سنگترے کھا لیجئے (8) تھوڑی سی سونف دودھ یا ہلکے گرم پانی سے لے لیجئے(9) سادہ یا نیم گرم پانی میں لیموں نچوڑ کر صبح وشام استِعمال کیجئے(10)ایک گلاس نیم گرم پانی میں دوچمچ خالِص شہد ، ایک چمچ لیموں اور ایک چمچ ادرک کا رس حل کر کے پی لیجئے(11)”اَمَلتاس”کے تھوڑے سے پھول گوشت میں پکا کر کچھ دن تک کھانے سے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلّ دائمی قبض میں اِفاقہ(کمی)ہو جائے گا(12)رات کو تین کھجوریں پہلے دھو لیجئے پھر بھگو کر رکھئے اور صبح اُسی پانی میں مسل کر چھان کرپی لیجئے (کھجوریں اور ہر طرح کے پھل اور سبزیاں دھو کر ہی استِعمال کرنے چائیں تا کہ میل کُچیل، مکھیوں کی بِیٹ اورخُصوصاً جراثیم کُش دوا کے اثرات دُھل جائیں )(13)پکّے ٹماٹر کا رس ایک ایک کپ پی لیجئے (14)اسپغَول کی بُھوسی ایک یا تین چمچ (ضَرورتاً کمی بیشی کر سکتے ہیں)سادہ پانی کے ساتھ پھانک لیجئے۔ اَسپغَول روزروز لیں تو فائدہ نہیں ہوتا لہٰذا اگر اکثر قبض رہتی ہو تو ہفتہ میں ایک بار لے لیجئے ۔کام نہ چلے وقفہ مزید بڑھادیجئے (15)کچّاکیلا اُبال کر کھانا قبض کیلئے بے حد مفید ہے(16)معمول کے خِلاف ” صِحّت کُش ” غذائیں یا کسی سرمایہ دار کی دعوت میں حرص کے مارے بَہُت زیادہ مُرغّن اور ثَقیل (ثَ۔قِیْل۔یعنی وزنی) یعنی ”بیمار کُن”غذائیں کھانے کی بھول کر بیٹھیں تو گھر آکر تین چار چمچ ” اَسپغول پانی کے ساتھ پھانک لیجئے۔ شاید نقصان میں تھوڑی سی کمی آئے۔ مگر یہ ذہن تو بنا لیجئے کہ اِس طرح کی دعوتوں کے کھانے عُمُوماً صحّت کے دشمن ہوتے ہیں (17 )ہاضِمہ دار چورن گھر میں رکھا کیجئے ۔اگر کبھی قبض ہو جائے ، زیادہ گھی تیل والی غذا ، دیگ کی مَصالَحہ دار بریانی ،بِالخصوص رَمَضانُ المبارک یا بَقَر عید میں اگر لالچ میں پڑ کر زیادہ کباب سموسے وغیرہ کھا ڈالیں تو پیٹ میں گڑ بڑ  کا انتِظار کئے بِغیر چورن پھانک لیجئے۔(مکتبۃ المدینہ کا مطبوعہ مختصر رسالہ” کباب سموسے کے نقصانات ”(16صفحات) ھدیّۃً حاصِل کر کے ضرور پڑھ لیجئے حیرت انگیز معلومات حاصِل ہو ں گی ۔اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ)ہیں (17 )ہاضِمہ دار چورن گھر میں رکھا کیجئے ۔اگر کبھی قبض ہو جائے ، زیادہ گھی تیل والی غذا ، دیگ کی مَصالَحہ دار بریانی ،بِالخصوص رَمَضانُ المبارک یا بَقَر عید میں اگر لالچ میں پڑ کر زیادہ کباب سموسے وغیرہ کھا ڈالیں تو پیٹ میں گڑ بڑ  کا انتِظار کئے بِغیر چورن پھانک لیجئے۔(مکتبۃ المدینہ کا مطبوعہ مختصر رسالہ” کباب سموسے کے نقصانات ”(16صفحات) ھدیّۃً حاصِل کر کے ضرور پڑھ لیجئے حیرت انگیز معلومات حاصِل ہو ں گی ۔اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ)

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!