کیا دودھ پلانے کے لیے فیڈر استعمال کیا جائے؟
کیا دودھ پلانے کے لیے فیڈر استعمال کیا جائے؟
نہیں بہتر تویہ ہے کہ دودھ ماں کا پلایا جائے اگر کسی وجہ سے ضرورت اوپر کے دودھ کی ہو تو زیادہ محفوظ طریق کار کپ اورچمچے کا ہے اگرچہ نسبتا ً یہ زیادہ محنت طلب طریقہ ہے مگر اس طرح دودھ پلانے سے اسہال کی شکایت کے امکان کم ہوجاتے ہیں اورصحت اچھی رہتی ہے ۔کپ کوصاف کرنا آسان ہوتا ہے اوربوتل اورنپل ابالنے سے آدمی بچ جاتا ہے۔
اگر فیڈر ہی استعمال کرنا ہو توفیڈر یعنی بوتل اورنپل کے چار پانچ سیٹ ہونے چاہیے اوران تمام کو صاف کرنے کے بعد ۵ سے ۱۰ منٹ تک پانی میں اُبالا جائے۔جیسے ہی سارے فیڈر استعمال ہوجائیں ان کو صاف کرکے اُبال کر پھر تیار کریں ،ساتھ ہی دودھ دیتے وقت یہ احتیاط کی جائے کہ کپ اورچمچے پرمکھیاںنہ بیٹھیں۔نپل پر گندے ہاتھ نہ لگیں اورایک مرتبہ کاپیا ہوا دودھ بغیر ابالے دوسری بار استعمال نہ کیا جائے۔اگر بچہ صرف اوپر کے دودھ پر ہو ۔توبچہ پہلے ماہ میں تقریباً نصف سیر ،دوسرے تیسرے ماہ میں تین پائو اورچوتھے ماہ میں تین پائو سے ایک سیر تک دودھ پی لیتا ہے ۔