روزہفرض علوم

روزے کی نیت کا وقت کب تک ہوتا ہے؟ روزے کی نیت کس طرح کی جائے؟ کن صورتوں میں روزہ چھوڑنے کی اجازت ہے؟

سوال: روزے کی نیت کا وقت کب تک ہوتا ہے؟💛❦︎…………
جواب: رمضان شریف کا روزہ ہو یا نفل یا نذر مُعَین کا روزہ ، ان تینوں قسم کے روزوں کے لیے غروبِ آفتاب کے بعد سے لیکر "نصف النہار شرعی(اسےضحویٰ کُبریٰ بھی کہتے ہیں) سے پہلے پہلے تک جب بھی نیت کرلیں روزہ ہو جائے گا۔(ردالمختار)📖
🟡……𒊹︎︎︎……🟣…..𒊹︎︎︎…..🔴

سوال: روزے کی نیت کس طرح کی جائے؟❤️❦︎…………
جواب:۞☜︎︎︎نیت دل کے ارادے کا نام ہے زبان سے کہنا شرط نہیں ،مگر زبان سے کہہ لینا مُستحب ہے۔💛❦︎…………
*اگر رات میں روزۂ رمضان کی نیت کریں تو اس طرح کہیں:
"میں نے نیت کی کہ اللہ عزوجل کے لیے اس رمضان کا فرض روزہ رکھوں گی۔”
اگر دن میں نیت کریں تو یوں کہیں:
"میں نے نیت کی کہ اللہ عزوجل کے لیے آج رمضان کا فرض روزہ رکھوں گی۔(در مختار)

سوال: کن صورتوں میں روزہ چھوڑنے کی اجازت ہے؟🌹
جواب: ☜︎︎︎بعض مجبوریاں ایسی ہیں جن کے سبب رمضان المبارک میں روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہے۔ مگر یہ یاد رہے کہ وہ مجبوری ختم ہو جانے کے بعد اس کی قضاء رکھنا فرض ہے البتہ قضاء کا گناہ نہیں ہو گا۔ وہ مجبوریاں یہ ہیں: سفر و حمل ، بچے کو دودھ پلانا ، اور مرض اور پڑھاپا اور خوفِ ہلاکت و اِکراہ ، نقصانِ عقل و جہاد یہ سب روزہ نہ رکھنے کے عذر ہیں ان وجوہ سے اگر کوئی روزہ نہ رکھے تو گنہگار نہیں۔(درمختار)🌻

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!