درود شریف

درود شریف کی فضیلت

*💙درود پاک کی فضیلت احادیث مبارکہ سے💙*

*💚حدیث نمبر 1💚*
*رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا قیامت کے دن لوگوں میں سے میرے زیادہ قریب وہ ہو گا جس نے دنیا میں مجھ پر درود پاک زیادہ پڑھا ہو گا۔*

*💛حدیث نمبر 2💛*
*قیامت کے دن ہر مقام اور ہر جگہ میں میرے زیادہ نزدیک تم میں سے وہ ہو گا جس نے تم میں سے دنیا میں مجھ پر درود پاک زیادہ پڑھا ہو گا۔*
*(📚 سعادت الدارین ص 60)*

*❤️حدیث3️⃣❤️*
*رسول اکرم شفیع اعظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس نے مجھ پر ایک مرتبہ درود پاک پڑھا اللہ تعالی اس پر دس رحمتیں بھیجتا ہے اور اس کے نامہ اعمال میں دس نیکیاں لکھتا ہے۔*
*(📚 ترمزی شریف ص 64 ج1 )*

*🤎حدیث4️⃣🤎*
*فرمایا رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جس نے مجھ پر ایک بار درود پاک پڑھا اللہ تعالی اس پر دس رحمتیں بھیجتا ہے اور اس کے دس گناہ مٹا دئیے جاتے ییں اور اس کے دس درجے بلند کر دئیے جاتے ہیں۔*
*(📚 مشکوت ص 86 ,دلائل الخیرات ص6 تفسیر مظہری ص 412)*

*🤍حدیث5️⃣🤍*
*کسی نے عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ فرمائیں کہ اگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات بابرکت پر درود پاک ہی وظیفہ بنا لوں توکیسا رہے گا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر تو ایسا کرے تو اللہ تعالی دنیاوآخرت کے تیرے سارے معاملات کے لیے کافی ہے۔*
*(📚 القول البدیع ص 119)*

*💚حدیث نمبر 6💚*
*سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایک بار درود پاک پڑھے اس پر اللہ تعالی اور اس کے فرشتے ستر رحمتیں بھیجتے ہیں۔*
*(📚 مشکوت شریف ص 87 القول البدیع ص 103)*

*🤍حدیث نمبر 7🤍*
*رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میرے پاس اللہ تعالی کی طرف سے ایک آنے والا آیا اور عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جو آپ کا امتی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایک بار درود پاک پڑھے اللہ تعالی اس کے بدلے اس امتی کے لیے دس نیکیاں لکھ دیتا ہے اور اس کے دس گناہ مٹا دیتا ہے اور اس کے دس درجے بلند کرتا ہے اور اس درود پاک کی مثل اس پر رحمت بھیجتا ہے۔*
*(📚 جامع صغیر ص 7 ج 1)*

*🤎حدیث نمبر 8🤎*
*رسول اکرم نور مجسم شفیع معظم رحت عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مجھ پر درود پاک پڑھو کیونکہ مجھ پر درود پاک پڑھنا تمہارے گناہوں کا کفارہ ہے اور تمہارے باطن کی طہارت ہے اور جو مجھ پر ایک بار درود پاک پڑھے اللہ تعالی اس پر دس رحمتیں بھیجتا ہے*
*(📚 القول البدیع ص 103)*

*💜حدیث نمبر 9💜*
*مجھ پر درود پاک کی کثرت کیا کرو اس لیے کہ تمہارا درود پاک پڑھنا تمہارے گناہوں کا کفارہ ہے اور میرے لیے اللہ تعالی سے درجہ اور وسیلہ کی دعا کرو کیونکہ اللہ تعالی کے دربار میں میرا وسیلہ تمہارے لیے شفاعت ہے۔*
*(📚 جامع صغیر ص 54 ج 1)*

*❤️حدیث نمبر 10❤️*
*رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم اپنی مجلسوں کو مجھ پر درود پاک پڑھ کر مزین کرو کیونکہ تمہارا مجھ پر درود پاک پڑھنا قیامت کے دن تمہارے لیے نور ہوگا۔*
*(📚 جامع صغیر ص 67 ج 2)*

*🤍حدیث نمبر 11🤍*
*نبی اکرم صلی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مجھ پر درود پڑھنے والے کو پل صراط پر عظیم الشان نور عطا ہو گا اور جس کو پل صراط پر نور عطا ہو گا وہ اہل دوزخ سے نہ ہو گا*
*(📚 دلائل الخیرات ص 9 مطبع کانپور)*
*تشریح*
*یہ وہی نور ہے جس کا اللہ تعالی نے قران پاک میں ذکر فرمایا ہے*
*ترجمہ*
*جس دن دیکھے گا تو ایمان والے مردوں اور ایمان والی کو ان کا نور ان کے آگے ان کے دائیں دوڑتا ہو گا اور فرمایا جائے گا تمہارے لیے آج جنتوں کی خوشخبری ہے جن کے نیچے سے نہریں جاری ہیں , وہ ان بہشتوں میں ہمیشہ رہیں گے اور یہ بہت بڑی کامیابی ہے*

*🤍حدیث نمبر 12🤍*
*قیامت کے دن میرے حوض کوثر پر کچھ گروہ وارد ہوں گے جن کو میں انہیں درود پاک کی کثرت کی وجہ سے پہچانتا ہوں گا۔*
*(📚 کشف الغمہ ص 671, شفا شریف ص 76 ج 2, القول البدیع ص 132)*
*اے میرے عزیز ! اس وقت کو یاد کر جب سورج بالکل ہی قریب ہو گا زمیں دہکتے ہوئے کو ئلے کی طرح تپ رہی ہو گی سر چھپانے کو جگہ نہ ہو گی پینے۔*
*تشریح*
*سبحان اللہ کتنا بڑا انعام ہے اے عزیز ذرا علیحدہ بیٹھ کر غور کر کہ جنت کتنی اعلی نعمت ہے ساری دنیا اور جو کچھ دنیا میں ہے ایک پلڑے میں رکھی جائے اور جنت کا ایک رومال ایک پلڑے میں رکھا جائے تو رومال ہی وزنی اور قمیتی نکلے گا اللہ کریم ہم سب کو زیادہ سے زیادہ درود پاک پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے*

*❤️حدیث نمبر 13❤️*
*جس نے مجھ پر دس بار درود پاک پڑھا اللہ تعالی اس پر سو رحمتیں نازل فرماتا ہے اور جو مجھ پر سو بار درود پاک پڑھے اللہ تعالی اس پر ہزار رحمتیں نازل فرماتا ہے اور جو محبت و شوق سے اس سے بھی زیادہ پڑھے میں قیامت کے دن اس کا شفیع اور گواہ بنوں گا۔*
*تشریح*
*سبحان اللہ! کتنا خوش نصیب ہے وہ شخص جس کی ایمان کی گواہی امت کے والی شفیع المزنبین رحمتہ للعلمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دیں اس کی شفاعت کی بھی ذمہ داری اٹھائیں۔*
*(📚 القول البدیع ص 103)*

🤍 *حدیث نمبر 14*🤍
*جو مجھ پر ایک بار درود پاک پڑھے اللہ تعالی اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے اور جو مجھ پر دس بار درود پاک پڑھے اللہ تعالی اس پر سو رحمتیں نازل فرماتا ہے اور جو مجھ پر سو بار درود پاک پڑھے اللہ تعالی اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان لکھ دیتا ہے کہ یہ بندہ نفاق اور دوزخ کی آگ سے بری ہے اور اس کو قیامت کے دن شہیدوں کے ساتھ رکھے گا۔*
*(📚القول البدیع ص103 الترغیب والترہیب ص 495 ج 2)*

*❤️حدیث نمبر 15❤️*
*حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ ہم صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنھم دن رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ رہتے تھے اور حضور صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم سے جدا نہیں ہوتے تھے تاکہ سیددوعالم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی ضروریات میں خدمت کی جائے ایک دن حضور نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم اپنے دولت خانہ سے باہر نکلے تو میں بھی ان کے پیچھے ہو لیا حضور صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم ایک باغ میں تشریف لے گئے وہاں حضور اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھی اور سر سجدے میں رکھا اور سجدہ اتنا لمبا کیا کہ میں رونے لگ گیا اور خیال کیا کہ اللہ تعالی نے آپ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی روح مبارکہ قبض کر لی ہے پھر سرکاردوعالم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے سر مبارک اٹھایا اور مجھے بلا کر فرمایا تجھے کیا ہوا ہے میں نے عرض کیا یا رسول اللہ( صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم) آپ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے اتنا لمبا سجدہ کیا کہ میں خیال کیا کہ اللہ تعالی نے اپنے رسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی روح مبارکہ کو قبض فرما لیا اب میں حضور صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کو کبھی نہیں دیکھ سکوں گا تو رسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مجھ پر میرے رب کریم نے انعام کیا تو میں نے سجدہ شکر کیا ہے انعام یہ ہے کہ میری امت میں سے جو کوئی مجھ پر ایک بار درود پاک پڑھے گا اللہ تعالی اس کے لیے دس نیکیاں لکھ دے گا اور اس کے دس گناہ مٹا دے گا۔*

*💚حدیث نمر 16💚*
*نبی اکرم شفیع معظم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم باہر فضا کی طرف تشریف لے گئے اور کوئی پیچھے جانے والا نہیں تھا حضرت عمر رضی اللہ تعالی دیکھ کر گھبرائے اور لوٹا لے کر پیچھے ہو لیے تو دیکھا کہ حضور صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم ایک بالا خانہ میں سر بسجود ہیں حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ پیچھے ہٹ کر بیٹھ گئے اور جب سرکار دوعالم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے سر مبارک اٹھایا تو فرمایا اے عمر رضی اللہ تعالی عنہ تو نے بہت اچھا کیا جبکہ تو مجھے سر بسجود دیکھ کر پیچھے ہٹ گیا میرے پاس حضرت جبریل علیہ السلام یہ پیغام لے کر آۓ تھے کہ اے اللہ تعالی کے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم جو کوئی آپ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم پر ایک بار درود شریف پڑھے گا اللہ تعالی اس پر دس رحمتیں بھیجے گا اور اس کے دس درجے بلند کرے گا اس حدیث کو امام بخاری علیہ رحمہ نے الادب المفرد میں نقل کیا ہے۔*
*(📚 القول البدیع ص 106, سعادت الدارین ص 64)*

*حدیث نمبر 17🤍*
*سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کا ارشاد ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو بندہ مجھ پر ایک مرتبہ درود پاک پڑھے اللہ تعالی اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے اب بندے کی مرضی ہے کہ وہ درود پاک کم پڑھے یا زیادہ۔*
*(📚 القول البدیع ص107)*

*💚حدیث نمبر 18💚*
*حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا کہ نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس نے مجھ پر ایک بار درود پاک پڑھا اللہ تعالی اس کے لیے اس کے بدلے دس نیکیاں لکھ دیتا ہے اور اس درود پاک کے بدلے اس کے دس گناہ مٹا دیتا ہے اور اس کے دس درجات بلند کرتا ہے اور یہ دس غلام آزاد کرنے کے برابر ہے۔*
*(📚 القول البدیع ص108, الترغیب والترہیب ص496 ج 2)*

*💜حدیث نمبر 19💜*
*حضرت عامر بن ربیعہ صحابی رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کو خطبہ دیتے ہوئے دوران خطبہ سنا بندہ جب تک مجھ پر درود پاک پڑھتا رہتا ہے اللہ تعالی کے فرشتے اس پر رحمتیں نازل کرتے رہتے ہیں اب تمہاری مرضی ہے کہ تم مجھ پر درود پاک کم پڑھو یا زیادہ۔*
*(📚 القول البدیع ص114)*

*💚حدیث نمبر 20💚*
*حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ میں نے رسول اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے سنا ہے جو مجھ پر درود پاک پڑھے میں اس کا قیامت کے دن شفیع بنوں گا۔*
*(📚 القول البدیع ص121)*

*🤍حدیث نمبر 21🤍*
*سیدنا ابو کاہل رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی تعالی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے ابو کاہل رضی اللہ تعالی عنہ جو شخص مجھ پر ہر دن ہر رات کو تین تین مرتبہ میری محبت اور میری طرف شوق کی وجہ سے درود پاک پڑھے اللہ تعالی پر حق ہے اس کے اس دن اور رات کے گناہ بخش دے۔*
*(📚 القول البدیع 117, الترغیب والترہیب 502 ج2)*

*❤️حدیث نمبر 22❤️*
*سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس شخص کو یہ بات پسند ہو کہ جب وہ دربار الہی میں حاضر ہو تو اللہ تعالی اس پر راضی ہو اسے چاہیے کہ مجھ پر درود شریف کی کثرت کرے۔*
*(📚 القول البدیع ص122, کشف الغمہ ص271, سعادت الدراین 79)*

*💜حدیث نمبر 23💜*
*رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب تم کسی چیز کو بھول جاؤ تو مجھ پر درود شریف پڑھو ان شاء اللہ تعالی یاد آجاۓ گی۔*
🌼 *فائدہ* 🌼
*حضرت خواجہ خواجگان قاضی محمد سلطان عالم میر پوری علیہ رحمہ کی خدمت بابرکت میں علماۓ کرام آتے اور مسائل علمی پر گفتگو ہوتی اور آپ فرماتے مولوی صاحب اس کتاب سے مسئلہ تلاش کرو جب بسیار ورق گردانی کے باوجود مسئلہ نہ ملتا تو آپ کتاب کو اپنے دست مبارک میں لیتے اور کتاب بند کر کے درود شریف پڑھتے اور پھر کتاب کھول کر علماء کرام کے سامنے رکھ دیتے تو وہی مسئلہ نکلتا جس کی تلاش ہوتی تھی۔*
*(📚 سعادت الدارین ص57)*

*❤️حدیث نمبر 24❤️*
*اے میری امت مجھ پر درود پاک کی کثرت کرو کیونکہ قبر میں تم سے پہلے میرے متعلق سوال ہو گا۔*
*(📚 سعادت الدارین ص 59 , کشف الغمہ 269)*

*🤍حدیث نمبر 25🤍*
*بعض روایتوں میں ہے کہ ساق عرش پر لکھا ہوا ہے جو میرا مشتاق ہو میں اس پر رحم کرتا ہوں اور جو مجھ سے سوال کرے میں اسے دیتا ہوں اور جو میرے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود پاک پڑھ کر میرا قرب چاہے میں اس کے گناہ بخش دیتا ہوں خواہ وہ سمندروں کی جھاگ کے برابر ہوں۔*
*(📚 دلائل الخیرات ص13 مطبع کانپور)*

*🤍حدیث نمبر 27🤍*
*رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب دو دوست آپس میں ملتے ہیں اور مصافحہ کرتے ہیں اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود پاک پڑھتے ہیں تو جدا ہونے سے پہلے پہلے دونوں کے اگلے پچھلے گناہ بخش دیے جاتے ہیں۔*
*(📚 نزہتہ الناظرین ص31, سعادت الدارین ص77, الترغیب والترہیب ص504, الزواجہ ص117)*

*❤️حدیث نمبر 28❤️*
*اے میری امت تمہارا مجھ پر درود پاک پڑھنا قیامت کے دن پل صراط کے اندھیرے میں تمہارے لیے نور ہوگا اور جو شخص یہ چاہے کہ قیامت کے دن اسے اجر کا پیمانہ بھر بھر کر دیا جاۓ اسے چاہیے کہ وہ مجھ پر درود پاک کی کثرت کرے۔*
*(📚 سعادت الدارین ص68)*

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!