اسلام

عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو زہر دیا گیا:

عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو زہر دیا گیا:

ولید بن ہشام کا بیان ہے: ”میری ایک یہودی سے ملاقات ہوئی۔ اس نے حضرت سیِّدُنا عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے خلیفہ بننے سے پہلے ہی مجھے بتادیا تھا کہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ خلیفہ بنیں گے اور عدل کریں گے۔ میں نے حضرت سیِّدُنا عمر بن عبد العزیز رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مل کر انہیں یہ بات بتا دی۔ جب آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ خلیفہ بن گئے اور چند روز بعددوبارہ اسی یہودی سے میری ملاقات ہوئی تو وہ کہنے لگا: ”کیا میں نے تمہیں بتایا نہ تھاکہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ عنقریب خلیفہ بن جائیں گے؟اور وہی ہوا جو میں نے کہاتھا۔”میں نے کہا:” ہاں، ایسا ہی ہوا۔”پھر اس نے مجھے بتایا کہ اب آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے زہر پی لیا ہے، لہٰذا انہیں کہو کہ اپنا علاج معالجہ کرکے جان کی حفاظت کریں۔ ولید بن ہشام کا کہنا ہے کہ ”پھر میری ملاقات حضرت سیِّدُنا عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ہوئی،میں نے زہر کا معاملہ ذکر کیا تو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ارشاد فرمایا: ”اللہ عَزَّوَجَلَّ کی قسم! میں وہ گھڑی جانتا ہوں جس میں مجھے زہر دیا گیا تھا، اگر میری شفا اپنے کانوں کی لَو چُھونے یا خوشبو سونگھنے میں ہوتی تو بھی میں انکار ہی کرتا رہتا۔”

(حلیۃ الاولیاء،عمر بن عبد العزیز،الحدیث۷۴۶۸ ، ج۵، ص۳۷۷، بتغیرٍ)

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!