مسائل
جوابِ سلام کے مَدَنی پھول
جوابِ سلام کے مَدَنی پھول
(۱) سلام (میں پہل) کرنے والے پر 90 رَحمتیں اور جواب دینے والے پر
10 رَحمتیں نازِل ہوتی ہیں (کیمیائے سعادت ) (۲) السَّلامُ علیکم کہنے سے 10 نیکیاں ملتی ہیں ۔ساتھ میں وَ رَحمَۃُ اللّٰہ بھی کہیں گے تو 20نیکیاں ہو جائیں گی ۔اور وَبَرَکاتُہٗشامل کریں گے تو 30 نیکیاں ہو جائیں گی۔(۳) اِسی طرح جواب میں وَعَلَیکُمُ السَّلامُ وَ رَحمَۃُ اللّٰہِ وَ بَرَکاتُہٗ کہہ کر 30 نیکیاں حاصِل کی جاسکتی ہیں (۴) سلام کا جواب فوراً اور اتنی آواز سے دینا واجِب ہے کہ سلام کرنے والا سُن لے ۔(سلام کی مزید سنتیں اورآداب جاننے کے لئے مکتبۃ المدینہ کا مطبوعہ رسالہ ’’101مدنی پھول‘‘صفحہ 2تا5ملاحظہ کیجئے )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد