اعمال
عالم کے پاس حاضرہونے کے آداب
عالم کے پاس حاضرہونے کے آداب
(عالِمِ دین کی خدمت میں حاضر ہونے والے کوچاہے کہ اُسے)سلام کرنے میں پہل کرے، اس کے سامنے گفتگو کم کرے۔ جب وہ کھڑا ہو تواس کی تعظیم کے لئے کھڑا ہو جائے۔ اس کے سامنے یوں نہ کہے: ”فلاں نے تو آپ کے خلاف کہا ہے۔” عالم کی موجودگی میں اس کے ہم نشین سے سوال نہ کرے،نہ تو عالم سے گفتگوکرتے وقت ہنسے اورنہ ہی اس کی رائے کے خلاف مشورہ دے۔ جب وہ کھڑا ہو تواس کے دامن کونہ پکڑے، راستہ میں چلتے ہوئے اس سے مسائل نہ سمجھے۔ جب تک کہ وہ گھر نہ پہنچ جائے، عالم کی اُکتاہٹ کے وقت اس کے پاس کم آیا جایا کرے۔