سوال: ایسی مساجد جہاں پر پانچوں وقت کی نماز جماعت کے ساتھ ادا نہ کی جاتی ہو تو کیا وہاں پر سنتِ اعتکاف ہو جائے گا۔؟❣️
جواب: جی ہاں! ایسی مساجد جہاں پانچوں وقت کی نماز جماعت کے ساتھ ادا نہ کی جاتی ہو وہاں پر سنت اعتکاف ہو جائے گا ، کیونکہ سنتِ اعتکاف کے لیے ایسی مساجد ضروری نہیں ہیں کہ جن میں پانچوں وقت کی نماز جماعت کے ساتھ ادا ہوتی ہوں۔(در مختار)🌸📚🌻
سوال: کس مسجد میں اعتکاف کرنا سب سے افضل ہے؟💐💜
جواب: سب سے افضل اعتکاف مکۃ المکرمہ کی مسجد حرام میں ہے ، پھر مدینۃ المنورہ کی مسجد نبوی شریف(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں ہے پھر مسجدِ اقصیٰ(یعنی بیتُ المقدس) میں ہے پھر اس مسجد میں جہاں بڑی جماعت ہوتی ہو۔(بہار شریعت)🌹💐
سوال: کیا اعتکاف کے لیے مسجد میں پردے لگانا ضروری ہے؟💛📚
جواب: اعتکاف کے لیے مسجد میں پردے لگانا ضروری نہیں ہے بلکہ بغیر پردے کے بھی اعتکاف درست ہے لیکن اگر کوئی رکاوٹ نہ ہو ، اور ضرورت ہو تو پردے لگا لینا بہت عمدہ ہے کہ سرکارِ مدینہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اعتکاف کے لیے خیمہ لگانا ثابت ہے۔ (فیضانِ رمضان)🕋