اسلامواقعات

عمر دراز ہوگئی

عمر دراز ہوگئی

ایک شخص نہایت ہی خطرناک اورجان لیوابیماری میں مبتلا ہوکر اپنی زندگی سے ناامید ہوچکا تھا۔ وہ حضرت سعدبن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خدمت اقدس میں حاضر ہوگیا اوررورو کر فریاد کرنے لگا :اے صحابی رسول! میرے بچے ابھی بہت ہی چھوٹے چھوٹے ہیں میرے مرنے کے بعد ان کی پرورش کرنے والا مجھے کوئی نظر نہیں آتا لہٰذا آپ یہ دعا کردیجئے کہ ان بچوں کے بالغ ہونے تک زندہ رہوں ۔ آپ کو اس مریض کے حال زار پر رحم آگیا اورآپ نے اس کی تندرستی اورسلامتی کے لئے دعا کردی تو وہ شخص شفایاب ہوگیا اوربیس برس تک زندہ رہاحالانکہ کسی کو بھی امید نہیں تھی کہ وہ اس بیماری سے بچ کر زندہ رہ سکے گا۔(1) (حجۃ اللہ علی العالمین ج۲،ص۸۶۶بحوالہ بیہقی)

تبصرہ

حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ان کرامتوں میں آپ نے ان کی بد دعاؤں کا ثمرہ بھی دیکھ لیا اوران کی دعاؤں کا جلوہ بھی دیکھ لیااس لئے اس سے سبق حاصل کیجئے اورہمیشہ اللہ والوں کی بد دعاؤں سے بچتے رہيے اوران بزرگوں سے
ہمیشہ نیک دعاؤں کی بھیک مانگتے رہے اگر آپ کا یہ طرز عمل رہا تو ان شاء اللہ تعالیٰ زندگی بھر آپ سعادت اورخوش بختی کے بادشاہ بنے رہيں گے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!