اسلام
پیشاب رُک رُک کر آنے کے 4علاج
(1)مناسِب مقدار میں مُولی کا رس پینے سے پیشاب کُھل کر آتا ہے (2)تازہ چھاچھ میں گُڑ ڈال کر پینے سے پیشاب کی رُکاوٹ دور ہوتی ہے بلکہ اگر پیشاب بند ہو گیا ہوتو یہ پینے سے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلََّّ آ جائے گا(3)رات کو گیہوں بھگو کر رکھ دیجئے اور صبح پیس کر شکر ملا کر حلوا بنا لیجئے اِس کا استِعمال بھی پیشاب کی رکاوٹ کو دور کرتا ہے(4)اِلائچی اور سُونٹھ (یعنی خشک اَدرک) تھوڑی سی ہم وزن پیس لیجئے پھر نمک ملے ہوئے پانی میں ڈال کر پینے سے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ پیشاب کُھل کر آجائے گا۔