اسلام

دانتوں کی حفاظت کے 3 مَدَنی پھول

  (1) ہمیشہ چائے یا کافی پینے کے بعد تھوڑاتھوڑا پانی پیالے میں ڈال کرخوب ہلا کر کّلی بھر لیجئے اور چند بار منہ میں پھرا کر خوب جُنبِشَیں(جُم ۔ بِ۔شَیں) دیکر پی لیجئے یا نکالدیجئے ،ایسا ہی تین بار کیجئے۔ اسی طرح ہر غذا کھانے کے بعدبھی یہ عمل کیجئے ۔ اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ دانت صاف رہیں گے (2) جب بھی موقع ملے منہ میں کُلّی بھر لیجئے اور چند مِنَٹ تک ہلاتے رہئے پھر اُگل دیجئے۔ یہ عمل روزانہ مختلف اوقات میں چند بار کیجئے(3) اگر مذکُورہ انداز پر کُلیوں کیلئے سادہ پانی کے بجائے نمک والا نیم گرم پانی استِعمال کیا جائے تو مزید مُفید ہے۔ اگر پابندی سے یہ علاج جاری رکھیں گے تواِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ دانتوں کے درمیان اٹکے ہوئے غذا ء کے اَجزاء دُھل دُھل کر نکلتے رہیں گے، نہ وہ مَسُوڑوں میں ٹھہریں گے کہ سڑیں، اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اِس طرح کرنے سے مَسُوڑوں میں خون کی شکایت بھی نہ ہو گی اور دانتوں کی بے شمار بیماریوں سے بچے رہیں گے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!