اسلام

(17) خطرناک وسوسوں سے کس طرح بچا یا

(17) خطرناک وسوسوں سے کس طرح بچا یا

    خلیفۂ مفتئ اعظم ہندحضر ت مولانا اعجاز ولی خاں صاحب علیہ رحمۃاللہ الواہب کا بیان ہے : ”جناب مولانا شاہ عارفُ اللہ صاحب خطیب خیرالمساجد خیر نگر میرٹھ اپنے والد ماجد مولانا حبیب اللہ صاحب قادِری رضوی کا واقعہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں : ”ایک دن بدمذہبوں کے عقائد پر گفتگو ہورہی تھی والد صاحب نے
کہا:” کم از کم اس قدر بات تو ضرور ہے کہ یہ بدمذہب ہمارے قبلہ کی طرف منہ کرکے نماز تو ضرور پڑھتے ہیں اور اہلِ قبلہ کو برا کہنے کی ممانعت آئی ہے۔” ابھی یہ مجلس ختم بھی نہ ہونے پائی تھی کہ فوراً ہی بریلی شریف سے تار پہنچا کہ ”فوراً بریلی آؤ” وہ گھبرا گئے۔ مولوی محمد حسین صاحب تاجر طلسمی پریس سے مشورہ کیا، انہوں نے کہا :” فوراً جائیے۔” چنانچہ بریلی شریف پہنچے آستانہ عالیہ پر حاضر ہو کر سب سے دریافت کیا کسی نے تار بھیجنا بیان نہ کیا۔ سخت تشویش ہوئی، خیال کیا مخالفین کی یہ چال ہے کہ حسین حبیب اللہ میرٹھ سے ہٹ جائیں، اس لیے کہ ان دنوں بعض معاملات چل رہے ہیں۔ آخری بار تار آفس میں گئے، معلوم ہوا کہ یہاں سے تار گیا ہے، لیکن دینے کون آیا تھا یہ یاد نہیں۔ بہت متفکر ہوئے کہ یہ کیا ماجراہے ؟ امام اہلسنّت مجددِدین وملت شاہ امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن نے خود کچھ فرمایانہ ہی اِنہیں جرأت ہوئی کہ کچھ دریافت کرتے ۔ تیسرے دن میرٹھ واپسی کا قصد کیا، اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحمَۃُ ربِّ الْعِزَّت مسجد میں تشریف فرما تھے۔ جب اجازت چاہی توفرمایا:”مولانا ! اس آیتِ کریمہ کو تو پڑھئے: ”لَیْسَ الْبِرَّ اَنْ تُوَلُّوْا وُجُوْھَکُمْ قِبَلَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِب’ ‘ِ ترجمۂ کنز الایمان : کچھ اصل نیکی یہ نہیں کہ منہ مشرق یامغرب کی طرف کرو۔(پ۲،آیت:۱۷۷)۔مولانا فرماتے ہیں کہ” رُعب کی وجہ سے مجھ سے آیت نہ پڑھی گئی، میرے ساتھ مولوی محمد حسین صاحب میرٹھی بھی تھے،
انہوں نے آیت کریمہ پوری کی۔ میرے دل میں معاً خیال گزرا کہ اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحمَۃُ ربِّ الْعِزَّت نے اِصلاح کی غرض سے مجھے یہاں بلوایا تھا اور صرف ایک آیت تلاوت کرکے اِصلاح فرمادی۔(حیات اعلیٰ حضرت،ج۳، ص۱۶۷)
اللہ عَزّوَجَلَّ کی اعلٰی حضرت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلَّم 
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!