اسلام

داڑھی کو بدبو سے بچائیے

داڑھی کو بدبو سے بچائیے

داڑھی میں اکثر غذائی اَجزاء اٹک جاتے ہیں ، سونے میں بعض اوقات منہ کی بد بُو دار رال بھی داخِل ہو جاتی ہے اور اِس طرح بد بُوآتی ہے لہٰذامشورۃًعرض ہے، کہ ہو سکے توروزانہ ایک آدھ بار صابن سے داڑھی دھو لی جائے۔

خوشبودار تیل بنانے کا آسان طریقہ

سر میں سرسوں کا تیل ڈالنے والا سر سے ٹوپی یاعمامہ اُتارتا ہے تو بعض اوقات بد بُو کا بھپکا نکلتا ہے لہٰذا جس سے بن پڑے وہ عُمدہ خوشبو
دار تیل ڈالے خوشبو دار تیل بنانے کا ایک آسان طریقہ یہ بھی ہے کہ کھوپرے کے تیل کی شیشی میں اپنے پسندیدہ عِطر کے چند قطرے ڈال کر حل کر لیجئے۔ خوشبو دار تیل تیّار ہے۔(خوشبو دار تیل بنانے کے مخصوص ایسینس بھی خوشبویات کی دُکانوں سے حاصِل کئے جاسکتے ہیں) سر کے بالوں کو وقتاً فوقتاً صابون سے دھو تے رہئے۔

ہوسکے تو روز نہائیں

جس سے بن پڑے وہ روزانہ نَہائے کہ کافی حد تک بیرونی بدن کی بدبُو زائِل ہو گی اور یہ صحّت کیلئے بھی مُفید ہے ۔ (مگرمُعتکِفین مسجِد کے غُسل خانوں میں بِلا سخت ضَرورت کے نہ نہائیں کہ نَمازیوں کیلئے وُضُو کے پانی کی تنگی ہو سکتی ہے اور موٹر بھی بار بار چلنے سے خراب ہوسکتی ہے )

عمامہ وغیرہ کو بدبو سے بچانے کا طریقہ

بعض اسلامی بھائی کافی بڑے سائز کا عمامہ شریف باندھنے کا جذبہ تو رکھتے ہیں مگر صفائی رکھنے میں کوتاہی کر جاتے ہیں اور یوں بسا اوقات لاشُعُوری میں مسجِد کے اندر ” بدبُو”پھیلانے کے جُرم میں پھنس جاتے ہیں ۔ لہٰذا مَدَنی التِجاء ہے کہ عمامہ،سر بند شریف اور چادر استِعمال کرنے والے اسلامی بھائی حتَّی الامکان ہر ہفتے اور موسِم کے اعتِبار سے یا ضَرورتاً مزید جلدی جلدی انہیں دھونے کی ترکیب بنائیں ۔ ورنہ مَیل کُچیل،پسینہ اورتَیل وغیرہ کے سبب ان چیزوں میں بد بُو ہوجاتی ہے،اگر چِہ خود کو محسوس نہیں ہوتی مگر دوسروں کو بد بُو کے سبب کافی گِھن
آتی ہے، خود کو اس لئے پتا نہیں چلتا کہ جس کے پاس مُستَقِلاًکوئی مخصوص خوشبو یا بد بُو ہو اِس سے اُس کی ناک اَٹ جاتی ہے ۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!