اعمالواقعات

گدھے کی واپسی

گدھے کی واپسی

ایک دن حضرت سیِّدُنا ابو حفص نیشا پوری علیہ رحمۃُ اللّٰہِ القوی کہیں جا رہے تھے کہ سامنے سے ایک دیہاتی آیا جس کے ہوش و حواس سلامت نہیں تھے ۔حضرت سیِّدُنا ابو حفص رحمۃُ اللّٰہ تعالٰی علیہ نے اس سے فرمایا : تمہیں کیا مصیبت پہنچی ہے ؟ اس نے کہا : میرا گدھا گُم ہو گیا ہے اور اس کے علاوہ میرے پاس کوئی گدھا نہیں ۔آپ رحمۃُ اللّٰہ تعالٰی علیہ ٹھہر گئے اور اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں عرض گزار ہوئے کہ تیری عزت اور جلال کی قسم ! میں اس وقت تک ایک قدم بھی نہیں اٹھاؤں گا جب تک تو اس کا گدھا لوٹا نہ دے ۔اسی وقت اس کا گدھا نظر آگیا اور حضرت سیِّدُنا ابو حفص رحمۃُ اللّٰہ تعالٰی علیہ وہاں سے چل پڑے ۔(احیاء علوم الدین ، کتاب المحبۃوالشوق والأنس والرضا، بیان معنی الانبساط والادلال ۔۔۔ الخ، ۵/ ۶۰)

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!