اعتکاففرض علوم

کیا سنت اعتکاف اجتماعی طور پر بھی کیا جا سکتا ہے ،کیا معتکف جمعہ پڑھنے اور باجماعت نماز ادا کرنے کسی دوسری جامع مسجد میں جاسکتا ہے؟

سوال: کیا سنت اعتکاف اجتماعی طور پر بھی کیا جا سکتا ہے؟🎆
جواب: سنتِ اعتکاف اجتماعی طور پر بھی کیا جا سکتا ہے۔ بلکہ اجتماعی طور پر اعتکاف کرنا نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی سنت مبارکہ ہے۔(مشکٰوۃ المصابیح)✿🌸

سوال: اگر اعتکاف والی مسجد میں جمعہ نہ ہوتا ہو تو کیا وہ جمعہ پڑھنے کے لیے کسی دوسری جامع مسجد میں جا سکتا ہے؟🌴
جواب: اگر معتکف ایسی مسجد میں ٹھہرا ہے کہ جہاں پر جمعہ نہیں ہوتا تو وہ جمعہ کی نماز کے لیے دوسری جامع مسجد میں جا سکتا ہے ، اور اپنی اعتکاف گاہ سے اندازاً ایسے وقت میں نکلے کہ خطبہ شروع ہونے سے پہلے وہاں پہنچ کر چار رکعت سنت پڑھ سکے اور نمازِ جمعہ کے بعد اتنی دیر مزید ٹھہر سکتا ہے کہ چار یا چھ رکعت پڑھ لے ، اور چھ رکعت سے ذائد ٹھہرنا مکروہ ہے۔(در مختار)⁦★⭐

سوال: اگر ایسی مسجد میں اعتکاف کیا کہ جہاں پر نماز با جماعت نہ ہوتی ہو تو کیا جماعت کے ساتھ نماز ادا کرنے کے لیے کسی دوسری مسجد میں جا سکتا ہے؟*🌹🍃
جواب:ایسی مسجد میں اعتکاف کیا کہ جہاں پر نماز باجماعت نہ ہوتی ہو تو وہ جماعت کے ساتھ نماز ادا کرنے کے لیے کسی دوسری مسجد میں نہیں جا سکتا بلکہ اس کے لیے افضل یہی ہے کہ وہ جماعت کے بغیر اسی مسجد میں نماز ادا کرے۔(جدّ الممتار)📚

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!