اعمالمسائل

کم سے کم مہر کتنا ہونا چاہئے ؟

کم سے کم مہر کتنا ہونا چاہئے ؟

مہر کم سے کم دس ۱۰ دِرَم (درہم ) (یعنی دو تولہ ساڑھے سات ماشہ (30.618گرام) چاندی یا اس کی قیمت)ہے ، اس سے کم نہیں ہوسکتا ، خواہ سکّہ ہو یا ویسی ہی چاندی یا اُس قیمت کا کوئی سامان ۔(بہار شریعت ، ۲/ ۶۴)

اَزواجِ پاک کا مہر کتنا تھا؟

حضرتِ سیِّدُنا ابو سلمہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں میں نے اُمّ المؤمنین حضرتِ سیدتناعائشہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہسے پوچھا کہ نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ و سلم (کی ازواج) کا مہر کتنا تھا ؟فرمایا : آپ کا مہر اپنی بیویوں کے متعلق بارہ اوقیہ اور نش تھا، فرمایا : کیا تم جانتے ہو کہ نش کیا ہے ؟میں نے کہا نہیں ۔فرمایا : آدھا اوقیہ، تو یہ پانچ سو درہم ہوئے ۔(مسلم ، کتاب النکاح ، ص۷۴۰ ، حدیث : ۱۴۲۶)
مُفَسِّرِشَہِیر، حکیمُ الْاُمَّت حضر ت ِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃُ الحنّان اِس حدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں : یہ سوال عام ازواج پاک کے مہر کے متعلق تھا ورنہ بی بی اُمِّ حبیبہ (رضی اللّٰہ تعالٰی عنہا)کا مہر چار ہزار درہم تھا جو نجاشی شاہ حبشہ نے ادا کیا تھا۔( مراٰۃ المناجیح ، ۵/ ۶۷)

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!