مسائل

چند ضروری مسائل

چند ضروری مسائل

مسئلہ : سورج کے سرخ ہونے کووقت اُس دن کی نمازِ عصر پڑھنا کراہتِ تحریمی کے ساتھ جائز ہے ۔
مسئلہ : دن کے وقت نوافل پڑھنے کیلئے بہتر ہے کہ چار چار رکعات ایک سلام کے ساتھ پڑھے اور رات کے وقت دود و رکعات ایک سلام کے ساتھ پڑھے ۔
مسئلہ : نمازِ عشاء کے بعد تین رکعات وتر واجب ہیںمغرب کی طرح ،اَلبتہ تیسری رکعت میں سور ۃِ فاتحہ اور ایک سورۃ ملانے کے بعد تکبیر کہہ کر کانوں تک ہاتھ اٹھائے ،پھر رکوع سے پہلے دعائِ قنوت مکمل پڑھے اور جب دعائِ قنوت پڑھنا بھول جائے تو آخر میں سجدہ سہو کرلے
مسئلہ : جب نمازِجنازہ اور سجدۂ تلاوت ایسے وقت میں حاضر ہو ں کہ جس میں کوئی فرض ونفل پڑھنا جائز نہیں تو اُن کی اَدائیگی اُس وقت درست ہوگی اور اگر یہ مکروہ وقت سے پہلے حاضر ہوئے اور لوگوں نے جان بوجھ کر تاخیر کی یہاں تک کہ مکروہ وقت آگیا تو پھر اِن کی اَدائیگی درست نہیں یہاں تک کہ مکروہ وقت گزر جائے ۔
مسئلہ : ریل گاڑی اور جہاز میںنفل پڑھنا جائز ہے چاہے قبلہ رخ بدل جائے ۔
مسئلہ : بیٹھ کر نفل پڑھنا بلا کراہت جائز ہے ،اَلبتہ ثواب نصف ملے گا ۔
مسئلہ : جب کوئی شخص نفل شروع کر کے توڑدے تو پھر اُس کی قضا کرناواجب ہے ۔
مسئلہ : سنت مؤکدہ اور غیر مؤکدہ ادا کرنے میں فرق ہے ،وہ اِس طرح کہ سنتیں مؤکدہ چار رکعات والی میں دوسری رکعت میں صرف تشہدپڑھ کر کھڑے ہوجائیں اور دُرود ودُعا نہ پڑھیں اور تیسری رکعت کے شروع میں[ سبحانک اللّٰہم ]بھی نہ پڑھیں جبکہ سنت غیر مؤکدہ چاررکعت والی میں دوسری رکعت میں تشہد ،درودودعا مکمل[ یوم یقوم الحساب] تک پڑھیں لیکن سلام نہ پھیریں اور کھڑے ہو کر تیسری رکعت کے شروع میں[ سبحانک اللّٰہم ] بھی پڑھیں ۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!