نسبی محارم میں کون کونسے افراد داخل ہیں؟ کیا سسر اور بہو کا پردہ ہے؟
سوال: محارم میں کون کون سے لوگ شامل ہیں؟*🌸🍃…….🌻🍃
جواب: محارم میں تین قسم کے افراد داخل ہیں: ❶ نسب کی بنا پر جن سے ہمیشہ کے لیے نکاح حرام ہو ،❷ رضاعت یعنی دودھ کے رشتے کی بنا پر جن سے نکاح حرام ہو ،❸ مُصَاہَرَت یعنی سسرالی رشتے کی وجہ سے جن سے نکاح حرام ہو ،جیسے سُسر کے لیے بہو یا ساس کے لیے داماد۔ (بحوالہ کتاب پردے کے بارے میں سوال جواب)
سوال: نسبی محارم میں کون کونسے افراد داخل ہیں؟💕
جواب: نسبی محارم میں چار طرح کےافراد داخل ہیں:👇
❶اپنی اولاد(یعنی بیٹا بیٹی)اور اپنی اولاد کی اولاد(یعنی پوتا،پوتی،نواسا،نواسی)نیچے تک ،❷اپنے ماں باپ اور اپنے ماں باپ کے ماں باپ (یعنی دادا،دادی،نانا نانی)اوپر تک ،❸ اپنے ماں باپ کی اولاد (یعنی بھائی بہن خواہ حقیقی ہوں یا سوتیلے یعنی ماں شریک ہوں یا باب شریک)یونہی اپنے ماں باپ کی اولاد کی اولاد(یعنی بھتیجا،بھتیجی،بھانجا بھانجی خواہ حقیقی بہن بھائی سے ہوں یا سوتیلے سے ہوں) نیچےتک ،❹ اپنے دادا دادی ،نانا نانی کی اولاد(یعنی چچا پھوپھی،ماموں خالہ یہ رشتےسگے ہوں یا سوتیلے)۔البتہ چچا پھوپھی ماموں خالہ کی اولادیں غیر محرم ہیں۔(فتاویٰ رضویہ)🕋🌴
سوال: کیا سُسر اور بہو کا پردہ ہے؟💜❥︎
جواب: حرمتِ مصاہرت کی وجہ سے پردہ نہیں ہے۔ اگر پردہ کرے تو حرج بھی نہیں۔ بلکہ بحالتِ جوانی میں یا فتنہ کا اندیشہ ہو تو پردہ کرنے میں ہی عافیت ہے۔ سُسر اور بہو کے مسائل سننے میں آتے رہتے ہیں۔ بعض اوقات سُسر اکیلے میں موقع پا کر بہو پر دست اندازی کی کوشش کرتا ہے۔ لہزٰا فی زمانہ بہو کو سُسر سے بے تکلف نہیں ہونا چاہیے۔(بہارِ شریعت)★……..👑