اسلامواقعات

نباتات و جمادات پر رحمت

نباتات و جمادات پر رحمت

آنحضرت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی رحمت سے جمادات ونباتا ت کو بھی حصہ ملا ہے۔ آپ کی بعثت سے
زمین شرک وکفر کی نجاست سے پا ک ہو ئی اور نورِ ایمان چاروں طرف پھیل گیا۔ مسجد یں تعمیر ہونے لگیں ، اور اذان میں اللّٰہاور اس کے رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا نام پکا را جانے لگا۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے تَوَلُّد ہونے کے بعد آسمان پر شیاطین کا جانا بند ہو گیا۔
جب اِمساک با راں (1 ) ہو تاتو لوگ حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا وسیلہ پکڑ کر دعا کیا کر تے اور وہ مستجاب ہو جاتی یاحضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمخو د دعافرمایا کر تے اور بارانِ رحمت نازل ہو تاجس سے مردہ زمین پھر زند ہ ہو جاتی اور نباتا ت اُگتے۔
غرض آنحضرتصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی رحمت سے دونوں عالم کو حصہ پہنچا ہے۔ انسان کے علاوہ جنات بھی آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی دعوت سے دولت ایمان سے مشرف ہوئے، فرشتے آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمپر درود بھیجنے کے سبب سے مُوْرِدِ رَحمت الٰہی بنے رہتے ہیں کیونکہ حدیث مسلم میں ہے کہ حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا: ’’ جو کوئی مجھ پر ایک بار درودبھیجتا ہے اللّٰہ اس پر دس باردر ود بھیجتا ہے۔ ‘‘

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!