فرض علومنماز

مستعمل پانی کو کیسے قابلِ استعمال بنایا جائے؟ نماز کی شرائط ،طہارت سے کیا مراد ہے؟

سوال: مستعمل پانی کو کیسے قابلِ استعمال بنایا جاتا ہے؟🌳
جواب: مستعمل پانی کو قابل استعمال بنانے کے دو طریقے ہیں:
1️⃣ مستعمل پانی کو دوسرے اچھے پانی میں ملا دیں جو مقدار میں اس سے ذائد ہو ، مثلاً ایک جگ مستعمل پانی کو دو یا ڈیڑھ جگ پانی میں ملانے سے سارا جگ قابلِ استعمال ہو گیا۔
2️⃣ مستعمل پانی کے برتن میں اتنا اچھا پانی ڈالیں کہ پانی برتن سے نکل کر بہہ جائے تو اب یہ سارا پانی قابلِ استعمال ہو گیا۔(فرض علوم ، مکتبۃ المدینہ)🌹📚

سوال: مستعمل پانی کا کیا حکم ہے؟❤️
جواب:۞☜︎︎︎ یہ پانی پاک تو ہوتا ہے لیکن اس سے وضو یا غسل نہیں ہو سکتا ، ہاں اس سے نجاست وغیرہ کو دھویا جا سکتا ہے۔ استنجا بھی کر سکتے ہیں ، البتہ اس کا پینا مکروہِ تنزیہی ہے۔(فرض علوم ، مکتبۃ المدینہ)✫

🌸::::::🌻::::::🌼::::::🌹::::::🌺

سوال: نماز کی کتنی اور کون کونسی شرائط ہیں؟
جواب: نماز کی چھ شرائط ہیں:
❶ طہارت ، ❷ سترِ عورت ، ❸ استقبال قبلہ ، ❹ نیت ، ❺ وقت ، ❻ تکبیر تحریمہ (از نماز کے احکام)🌹🍃

سوال: طہارت سے کیا مراد ہے؟✒️❀
جواب: ۞☜︎︎︎طہارت سے مراد نمازی کا بدن ، لباس اور نماز کی جگہ کا ہر طرح کی نجاست سے ، اور بدن کا حدث (یعنی بے وضوئی یا بے غسلی) سے پاک ہونا ضروری ہے۔(از نماز کے احکام ، مکتبۃ المدینہ)🦚💐꧁

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!