فرض علومنماز

مستحب ، مباح اور حرام کسے کہتے ہیں؟

👈مستحب: ایسا فعل ہے جس کے کرنے والے کو ثواب ہو گا اور نہ کرنے والے کو گناہ اور عذاب نہیں ہو گا۔ جیسے وضو کے بعد دو رکعت نفل پڑھنا مستحب ہے۔📚✒️

👈مباح: جس کام کا کرنا اور نہ کرنا دونوں حکم کے اعتبار سے برابر ہوں یعنی اس کے کرنے میں نہ ثواب ہے اور نہ ہی ترک میں کوئی گناہ۔ مثلاً لذیذ کھانے کھانا ، اور نفیس کپڑے پہننا۔🕌❣️

👈حرام: وہ شے یا فعل ہے جس سے لازمی طور پر رُک جانے کا مطالبہ کیا جائے یا یوں سمجھ لیں کہ جس طرح فرض کا کرنا ضروری ہے اسی طرح حرام کا چھوڑنا ضروری ہے۔ جیسے مردار ، خون ، خنزیر کا کھانا ، ناحق قتل ، شراب نوشی ، والدین کی نافرمانی کرنا ، غیبت کرنا ، جھوٹ بولنا وغیرہ سب حرام ہیں ، ان سے بچنا ضروری ہے کیونکہ ان کی حرمت دلیلِ قطعی سے ثابت ہے۔ حرام کا چھوڑنا لازمی ہے ، اور اس کا انکار کرنے والا کافر ہو جاتا ہے۔🕋🌴
(بحوالہ کتاب طہارت اور نماز ، صفحہ 144)🌺

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!