ارشاد باری تعالی ہے:🕋
"اور ہر امت کے لیے ہم نے قربانی کے طریقے مقرر فرمائے ہیں تاکہ چوپائے جانوروں پر اللہ کا نام لیں جو اللہ نے انہیں دے رکھے ہیں۔”(سورۃ الحج 34)💜
"اے محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! ہم نے آپ کو خیر کثیر عطا فرمائی ،لہذا آپ اپنے رب کے لیے نماز پڑھیں اور قربانی بھی دیں۔”(الکوثر)
آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا !
"قربانی کے دن کوئی عمل ،اللہ کے نزدیک خون بہانے سے ذیادہ محبوب نہیں۔”(ترمذی)🕌
"جو آسودہ حال ہونے کے باوجود قربانی نہ کرے وہ ہماری عیدگاہ کے قریب بھی نہ آئے۔”(ابن ماجہ)❤️
"اے لوگو ! ہر گھر والوں پر ہر سال ایک قربانی کرنا لازم ہے”(ابن ماجہ)⭐
سوال: قربانی کسے کہتے ہیں؟ 📚
جواب:۞☜︎︎︎ مخصوص جانور کو مخصوص وقت میں اللہ تعالی کی بارگاہ میں قرب حاصل کرنے کے لیے یا نیکی کی نیت سے ذبح کرنا قربانی کہلاتا ہے۔(در مختار)🌴
سوال: قربانی کا شرعی حکم کیا ہے؟🌸
جواب: ۞☜︎︎︎قربانی کبھی واجب ہوتی ہے اور کبھی صرف سنت و نفل ہوتی ہے۔(عید قرباں)