واقعات

فقیر کو کھانا کھلادیا

فقیر کو کھانا کھلادیا

حضرتِ سیِّدُنا امام فخر الدین رازی علیہ رحمۃُ اللّٰہِ الہادی سے منقول ہے : ایک عورت زیتون کا تیل لے کر ایک بہت بڑے صوفی بزرگ کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کی : اس تیل کو مسجد کی روشنی کے لئے استعمال فرمالیں ۔بزرگ نے استفسار فرمایا : تمہیں ان دونوں میں سے کون سی بات زیادہ پسند ہے : اس تیل سے حاصل ہونے والی روشنی(مسجد کی)چھت تک جائے یا پھر یہ کہ اس کی روشنی عرش تک جائے ؟عورت نے کہا : اس کی روشنی کا عرش تک پہنچنا مجھے زیادہ پسند ہے ۔ارشاد فرمایا : اگر اس تیل کو(مسجد کی)قندیل میں ڈالا جائے تو اس کی روشنی چھت تک جائے گی اور اگر کسی بھوکے فقیر کے کھانے میں ڈالا جائے تو اس کی روشنی عرش تک پہنچے گی، پھر بزرگ نے وہ تیل فقراء کو (غالباًکھانے میں ڈال کر)کھلادیا۔
(فیض القدیر، ۱/ ۲۱۶تحت الحدیث:۱۹۹)

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!