اسلامواقعات

فرشتوں نے غسل دیا

فرشتوں نے غسل دیا

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کا قول ہے کہ حضرت حمزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ان کی شہادت کے بعد فرشتوں نے غسل دیا۔ چنانچہ حضوراکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے بھی اس کی تصدیق فرمائی کہ بے شک میرے چچا کو شہادت کے بعد فرشتوں نے غسل دیا۔(2) (حجۃ اللہ علی العالمین، ص۸۶۳،ج۲بحوالہ ابن سعد)

تبصرہ

مسئلہ یہ ہے کہ شہید کو غسل نہیں دیا جائے گا چنانچہ حضوراکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے حضرت حمزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو نہ تو خود غسل دیا نہ صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کو اس کا حکم فرمایا لہٰذا ظاہر یہی ہے کہ چونکہ تمام شہدائے احد میں آپ سید الشہداء کے معزز خطاب سے سرفراز ہوئے اس لئے فرشتوں نے اعزازی طور پر آپ کے اعزازواکرام کا اظہار
کرنے کے لیے آپ کو غسل دیا یا ممکن ہے کہ حضرت حنظلہ غسیل الملائکہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی طرح ان کو بھی غسل کی حاجت ہو اورفرشتوں نے اس بناء پر غسل دیا ۔ بہر حال اس میں شک نہیں کہ ایک صحابی کو غسل دینے کے لیے آسمان سے فرشتوں کا نازل ہونا اور اپنے نورانی ہاتھوں سے غسل دینا یہ سید الشہداء حضرت حمزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ایک بہت ہی عظیم الشان کرامت ہے ۔ (واللہ تعالیٰ اعلم )

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!