اسلامواقعات

فرشتوں نے سایہ کیا

فرشتوں نے سایہ کیا

حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ جنگ احد کے دن جب میرے والد
حضرت عبداللہ انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی مقدس لاش کو اٹھا کر بارگاہ رسالت میں لائے تو انکا یہ حال تھا کہ کافروں نے ان کے کان اورناک کو کاٹ کر ان کی صورت بگاڑدی تھی۔ میں نے چاہا کہ ان کا چہرہ کھول کر دیکھوں تو میری برادری اورکنبہ قبیلہ والوں نے مجھے اس خیال سے منع کردیا کہ لڑکا اپنے باپ کا یہ حال دیکھ کر رنج وغم سے نڈھال ہو جائے گا۔ اتنے میں میری پھوپھی روتی ہوئی ان کی لاش کے پاس آئیں تو سید عالم حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ تم ان پر روؤیا نہ روؤ فرشتوں کی فوج برابر لگاتاران کی لاش پر اپنے بازوؤں سے سایہ کرتی رہی ہے ۔(1)(بخاری،ج۱،ص۳۹۵)

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!