اسلاممسائل

صَلٰوۃُ الْجَنَازَۃ: نمازِجنازہ

صَلٰوۃُ الْجَنَازَۃ: نمازِجنازہ

(1): نمازِ جنازہ کا حکم

نمازِ جنازہ فرضِ کفایہ ہے ،اگر ایک محلہ کے کچھ لوگ جنازے میں شریک ہو گئے تو سب کی طرف سے فرض ساقط ہو گیا ۔

(2): نمازِ جنازہ کی شرائط

(۱): نماز ِجنازہ کیلئے وہ تمام شرائط ہیں جو عام فرض نماز کی ہیں ،مثلا حدثِ اَصغر اور اَکبر سے پاک ہونا ،کپڑے اور جگہ کا پاک ہونا ۔
(۲): میت مسلمان ہو ، میت کو نمازیوں کے سامنے زمین پر رکھا ہو اور مکمل جسم یا اکثر جسم موجود ہو ۔
مسئلہ : نمازِ جنازہ کی ادائیگی کیلئے جماعت شرط نہیں ،پس اگر ایک مرد یا ایک عورت نے بھی نماز جنازہ پڑھا تو اُن کی طرف سے فرضِ کفایہ ادا ہو جائے گا۔
مسئلہ : نمازِ جنازہ کیلئے وقت شرط نہیں کیونکہ نماز جنازہ جب بھی حاضر ہوگا ،وہی اُس کا وقت ہو گا ۔

(3): نمازِ جنازہ کے فرائض

(۱): قیام (۲): چار تکبیرات
اِس کے علاوہ دعائیں وغیرہ پڑھنا سنت ہے ۔

(4): نمازِ جنازہ کا طریقہ

اِمام میت کے سینے کے سامنے کھڑا ہو اور نما زجنازہ میں چار تکبیرات کہے گا ،پہلی تکبیر کے بعد ثناء پڑھے ،دوسری تکبیر کے بعد درودِ ابراہیمی پڑھے ،تیسری تکبیر کے بعد میت کیلئے دعا
پڑھے اور چوتھی تکبیر کے بعد سلام پھیر دے ،اور پہلی تکبیر کے علاوہ کسی بھی تکبیر میں ہاتھ نہ اٹھائے۔
مسئلہ : جب کوئی مقتدی نماز جنازہ میں امام کو دوسری تکبیر میں پائے تو امام کے ساتھ شامل ہو جائے اور امام کے سلام پھیرنے کے بعد بقیہ تکبیرات مکمل کرے ۔

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!