اعمال
صَحابہ کرام کے گستاخوں کے ساتھ برتاؤ
صَحابہ کرام کے گستاخوں کے ساتھ برتاؤ
فرمانِ مصطَفٰی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم ہے : میرے صحابہ کو گالی مت دو، کیونکہ آخِر زمانے میں ایک قوم آئے گی، جو میرے صَحابہ کو گالی دے گی، پس اگر وہ (گالیاں دینے والے )بیمار ہو جائیں تو ان کی عِیادت نہ کرنا ، اگر مر جائیں تو ان کی نَمازِ جنازہ نہ پڑھنا ، ان سے ایک دوسرے کا نِکاح نہ کرنا، نہ انہیں وِراثت میں سے حصّہ دینا، نہ انہیں سلام کرنا اور نہ ہی ان کے لئے رَحمت کی دُعا کرنا۔(تاریخ بغداد، ۸/ ۱۳۸رقم:۴۲۴۰)
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّہر مسلمان کواللّٰہ والوں کی بے ادبی وگستاخی کی لعنت سے محفوظ رکھے اوراپنے محبوبوں کی تعظیم وتوقیر اوران کے ادب واحترام کی توفیق بخشے ۔ٰ امین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمینصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد